جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 107 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 107

107 منصو بہ صد سالہ جوبلی کے نام سے جماعت کے سامنے رکھا۔حضور نے فرمایا:- ” جب جماعت احمدیہ کے قیام پر ایک صدی گزرے گی اور دوسری صدی شروع ہوگی تو وہ خدائی بشارتوں کے ماتحت انشاء اللہ تعالیٰ غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔غلبہ اسلام کی صدی کیلئے ضروری ہے کہ اس صدی کے شروع ہونے سے پہلے ہم پورے عزم و ہمت کے ساتھ قرآنی انوار کو دنیا کے گوشے گوشے تک پہنچانے کیلئے انتہائی قربانیاں اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کریں۔“ اس منصوبہ کے ماتحت دنیا بھر میں تبلیغ دین حق اور اشاعت قرآن کے لئے حضور نے ایک فنڈ قائم کیا جس کا نام ”صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ہے حضور نے اس فنڈ کے لئے جماعت کو اڑھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی تحریک فرمائی ہے۔خدا کے فضل سے اس کے لئے جو وعدے جماعت نے کئے وہ مطلوبہ رقم سے چار گنا سے بھی زائد ہو گئے اور جماعت کے احباب نے بشاشت اور شوق کے ساتھ بڑھ چڑھ کر اس میں حصہ لیا۔اس منصوبہ کی کامیابی کے لئے حضور نے دعاؤں اور عبادات کا ایک روحانی پروگرام بھی جماعت کے سامنے رکھا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ :- ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے۔(i ii) دو نفل روزانہ ادا کئے جائیں۔i) کم از کم سات بار روزانہ سورۃ فاتحہ کی دعا غور کے ساتھ پڑھی جائے۔iv درود شریف تسبیح وتحمید اور استغفار کا ورد تینتیس تینتیس بار کیا جائے۔یہ دعائیں روزانہ کم از کم 11 بار پڑھی جائیں۔