جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ

by Other Authors

Page 106 of 141

جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 106

106 اس سفر میں احمدی احباب کے علاوہ افریقہ کے مختلف ممالک کے چوٹی کے سر بر آوردہ لوگوں نے بھی حضور سے ملاقاتیں کیں اور استقبالیہ تقریروں میں شامل ہوئے اور انہوں نے جماعت احمدیہ کی عظیم الشان تبلیغی اور تعلیمی خدمات کا اعتراف کیا۔اخبارات ، ریڈیو اور ٹیلیویژن پر بھی برابر حضور کے اس تاریخی دورہ کی تفاصیل آتی رہیں۔غرض حضور کا یہ تاریخی سفر بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت کامیاب رہا۔اور اس سفر کے ذریعہ افریقہ میں تعلیم دین حق کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے جس کے لئے حضور نے نصرت جہاں آگے بڑھو اسکیم جاری فرمائی۔اس اسکیم کے ماتحت اللہ تعالیٰ کے منشاء کے مطابق حضور نے کم از کم ایک لاکھ پونڈ جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔یہ تحریک بھی کامیاب رہی۔اس کے ماتحت احمدی ڈاکٹر اور استاد افریقہ میں ڈسپنسریاں، ہسپتال اور اسکول قائم کر کے اہل افریقہ کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔1974ء میں جماعت کی مخالفت: 1974ء میں پاکستان بھر میں جماعت کے خلاف فسادات اور ہنگامے شروع ہو گئے۔مکانات لوٹے اور جلائے گئے۔بائیکاٹ کیا گیا۔ملازمتوں سے نکالا گیا اور کئی احمدیوں کو شہید کر دیا گیا۔مگر ہر طرح کے ظلم وستم کے باوجود (جن کی جماعت کی گزشتہ تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔) جماعت احمد یہ خدا کے فضل سے اس آزمائش اور امتحان میں بھی کامیاب رہی اور اپنے پیارے امام حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی راہنمائی میں سلامتی کے ساتھ اس کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا گیا۔الحمدللہ ! منصو بہ صد سالہ جو بلی: حضرت خلیفہ اصبح الثالث نے 1973ء کے جلسہ سالانہ پر ایک عظیم الشان