جماعت احمدیہ کی مختصر تاریخ — Page 105
105 6 جولائی 1967ء کو اس سفر کے لئے ربوہ سے روانہ ہوئے اور 24 /اگست 1967ء کو واپس ربوہ تشریف لائے۔اس سفر میں حضور مغربی جرمنی، سوئیٹزرلینڈ، ہالینڈ، ڈنمارک اور انگلستان میں تشریف لے گئے۔ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں حضور نے اس ملک کی پہلی بیت الذکر کا افتتاح فرمایا جو کہ احمدی عورتوں کے چندہ سے تعمیر ہوئی ہے۔ہر جگہ حضور نے پریس کانفرنسوں اور تقریروں کے ذریعہ سے اہل یورپ تک دین حق کا پیغام احسن طریق سے پہنچایا۔اور انہیں تنبیہ فرمائی کہ ہلاکت اور تباہی سے بچنے کا اب صرف یہی طریق ہے کہ وہ دین حق قبول کر لیں اور اپنے پیدا کرنے والے کی طرف رجوع کریں۔حضور کی آواز اخبارات، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ذریعہ کروڑوں لوگوں تک پہنچ گئی اور وہ اس سے بہت متاثر ہوئے۔ان کی دین حق کے متعلق غلط فہمیاں دور ہو گئیں۔ہمیں امید ہے ( اور اس کے آثار بھی ظاہر ہو رہے ہیں ) کہ اس مبارک سفر کے نتیجہ میں انشاء اللہ تعالیٰ یورپ میں دین حق تیزی کے ساتھ ترقی کرنے لگے گا۔مغربی افریقہ کا سفر : 4 را پریل 1970ء کو حضور نے مغربی افریقہ کا سفر اختیار کیا۔مغربی افریقہ کے قریباً تمام ممالک میں کثرت کے ساتھ احمدی جماعتیں موجود ہیں۔حضور کے اس سفر سے ان کی برسوں کی آرزو اور تمنا پوری ہوئی اور وہ حضور کی زیارت کے شرف سے مشرف ہوئیں۔جس جگہ بھی حضور تشریف لے گئے افریقن احمدی مرد، عورتیں، بچے، بوڑھے دور دراز کی مسافت طے کر کے حضور کی زیارت کے لئے جوق در جوق جمع ہوئے اور انہوں نے اپنی مخصوص روایات کے ساتھ دینی نظمیں پڑھ کر اور پر جوش نعرے لگا کر والہانہ رنگ میں حضور کا خیر مقدم کیا۔اور حضور کے ارشادات سن کر اپنے ایمانوں کو تازہ کیا۔