تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 211 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 211

جلد اوّل 182 تاریخ احمدیت بھارت نے اعلان کیا کہ ہندوستان یونین میں رہنے والے احمدی ہندوستان یونین کی پوری طرح اطاعت کریں گے اور پاکستان میں رہنے والے احمدی پاکستان حکومت کے متعلق جاں نثاری اور اطاعت سے کام لیں گے۔پاکستان حکومت نے تو ان کے اس اعلان کی قدر کی اور اچھے شہریوں کی طرح اس سے برتاؤ کیا لیکن ہندوستان یونین نے ان کے اس اعلان کی ذرا بھی قدر نہیں کی اور 16 / اگست کے بعد پہلے قادیان کے اردگر داور پھر قادیان میں وہ فساد مچو ایا کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں۔ایک ایک کر کے احمدی گاؤں کو برباد کیا گیا اور جنہوں نے دفاع کی کوشش کی ان کو پولیس اور ملٹری نے گولیوں سے مارا۔جب قادیان کے اردگرد کے گاؤں ختم ہو گئے تو پھر قادیان پر حملہ شروع ہوا۔احمدی جماعت کے معززین یکے بعد دیگرے گرفتار ہونے شروع ہوئے قبل، ڈاکے اور خونریزی کے الزام میں۔گویا وہ جماعت جس نے اپنی طاقت اور قوت کے زمانہ میں قادیان میں رہنے والے کمزور اور قلیل التعداد ہندوؤں اور سکھوں کو کبھی تھپڑ بھی نہیں مارا تھا اس نے تمام علاقہ کے مسلمانوں سے خالی ہو جانے کے۔۔۔۔بعد اور سکھ پولیس اور ہند و ملٹری کے آجانے کے بعد ان علاقوں میں نکل کر جن میں کوئی مسلمان نہ دن کو جا سکتا تھا نہ رات کو ، ڈاکے مارے اور قتل کئے۔اور یہ ڈاکے اور قتل بھی ان لوگوں نے کئے جو جماعت کے چوٹی کے آدمی تھے۔جن میں سے بعض ساٹھ سال کی عمر کے تھے۔مرکزی نظام کے سیکرٹری تھے اور یونیورسٹیوں کے گریجوایٹ تھے۔گویا احمد یہ جماعت جو اپنی عقل اور دانائی میں دنیا بھر میں مشہور تھی اس وقت اس کی عقل کا دیوالہ نکل گیا اور سکھ اور ہند وملٹری کے آنے کے بعد اس نے اپنے مرکزی کارکنوں کو زمیندار سکھوں کو مروانے کے لئے باہر بھیجنا شروع کر دیا۔اور اس کے گریجوایٹ مبلغ ڈاکے مارنے کے لئے نکل پڑے۔شاید پاگل خانہ کے ساکن تو اس کہانی کو مان لیں۔مگر عقلمند لوگ ان باتوں کو قبول نہیں کر سکتے۔شاید ہندوستان یونین کے افسر یہ خیال کرتے ہیں کہ دنیا ان کی ہر بے وقوفی کی بات کو مان لیگی۔یا شاید وہ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان کے سوا باقی ساری دنیا جاہل یا مجنون ہے۔ہندوستان یونین کے وزراء نے بار بار یہ اعلان کیا ہے کہ وہ کسی مسلمان کو اپنے ملک سے نکل جانے پر مجبور نہیں کرتے۔لیکن قادیان کی مثال موجود ہے کہ ان لوگوں کو جو ہندوستان یونین میں رہنے پر راضی ہی نہیں بلکہ مصر ہیں طرح طرح کی تکلیفیں پہنچا کر پولیس اور ملٹری کے زور سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قادیان کے متعلق ہندوستان یونین دنیا کو کیا جواب دے گی۔کیا وہ یہ کہے گی کہ یہ لوگ اپنے