تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 210
تاریخ احمدیت بھارت 181 جلد اول باب پنجم قادیان پر حملہ اور خونریز واقعات کی تفصیلات اور سید نا حضرت مصلح موعود کے اہم مضامین و تذکرہ شہداء سیدنا حضرت مصلح موعود کا پہلا مضمون بعنوان " قادیان" حضرت سید نا لمصلح الموعود نے کوائف قادیان کی نسبت جو پہلا اہم مضمون تحریر فرما یا وہ بعینہ درج کیا جاتا ہے: قادیان اس وقت ہندوستان یونین کی دیانتداری کی آزمائش کا محل بنا ہوا ہے۔قادیان احمد یہ جماعت کا مرکز ہے۔جس کا یہ عقیدہ ہے کہ جس حکومت کے ماتحت رہیں اس کے پورے طور پر فرمانبردار اور مددگار رہیں۔جب ہندوستان میں انگریزوں کی حکومت تھی احمد یہ جماعت ہمیشہ حکومت کے ساتھ تعاون کرتی تھی۔گومناسب طریق پر اس کی غلطیوں سے اسے آگاہ بھی کرتی رہتی تھی۔بعض لوگ جماعت احمدیہ کے اس طریق پر اعتراض کرتے تھے اور اسے انگریزوں کا خوشامدی قرار دیتے تھے۔جماعت احمد یہ اس کے جواب میں ہمیشہ یہی کہتی تھی کہ ہم صرف انگریزوں کے فرمانبردار نہیں۔بلکہ افغانستان میں افغانی حکومت کے اور عرب میں عربی حکومت کے ، مصر میں مصری حکومت کے اور اسی طرح دوسرے ممالک میں ان حکومتوں کے فرماں بردار اور مددگار ہیں ہمارے نزدیک دنیا کا امن بغیر اس کے قائم ہی نہیں رہ سکتا کہ ہر حکومت میں بسنے والے لوگ اس کے ساتھ تعاون کریں اور اس کے مدد گار ہوں۔پچھلے پچاس سال میں جماعت احمدیہ نے اس تعلیم پر عمل کیا ہے اور آئندہ بھی وہ اسی تعلیم پر عمل کرے گی۔جب ہندوستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا اور اس میں ہندوستان یونین اور پاکستان قائم ہوئے تو اس وقت بھی جماعت احمد یہ