تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 212 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 212

تاریخ احمدیت بھارت 183 جلد اوّل مقدس مذہبی مقام کو چھوڑ کر جارہے تھے ، ہم نے ان کو روکا نہیں۔یا وہ یہ کہے گی کہ ایک کیپٹن اور ایک پوری کمپنی ملٹری کی وہاں موجود تھی اور اس کے علاوہ پولیس کا تھانہ بھی وہاں موجود تھا۔303 کی رائفلوں کے علاوہ شین گن اور برین گن بھی موجود تھیں۔مگر ان کے باوجود ہندوستان یونین ان۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے حملوں کو نہ روک سکی جو قادیان پر حملہ کر رہے تھے اور ان احمدیوں کو اپنے مکانات خالی کرنے پڑے جن کے بڑھے بھی بقول ہندوستان یونین اس فتنہ کے زمانہ میں بھی آٹھ آٹھ دس دس میل باہر جا کر۔۔۔۔مفسدہ پردازوں) کو مار رہے تھے۔اور جن کے مبلغ اور گریجوایٹ ارد گرد کے۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) کے دیہات پر جا کر ڈا کے مار رہے تھے کیا دنیا کا کوئی شخص اس کو تسلیم کر سکے گا کہ یہ باہر نکل کر ڈا کے مارنے اور قتل کرنے والے لوگ ان۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں) سے ڈر کر جن کے مالوں کو لوٹنے کے لئے وہ باہر جاتے تھے اپنے مکان چھوڑ دیں گے اور ملٹری اور پولیس بھی ان بہادر۔۔۔۔( مفسدہ پردازوں) کے مقابلہ میں بے کار ہو جائے گی۔جن کے گاؤں پر دو دو احمدی جا کر ڈا کہ مارنے کے قابل ہو سکے اور جنہیں سلسلہ احمدیہ کے بڑھے سیکرٹری اردگرد کے علاقہ میں گولیوں کا نشانہ بناتے پھرتے تھے۔ہر عقلمند انسان اس بات کو تسلیم کرے گا کہ دونوں کہانیوں میں سے ایک کہانی جھوٹی ہے اور یا پھر دونوں ہی جھوٹی ہیں۔اور حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں کہانیاں ہی جھوٹی ہیں۔آج ہندوستان کی یونین کے افسر حکومت کے نشہ میں اس قسم کے افتراء کو معقول قرار دے سکتے ہیں۔مگر آئندہ زمانہ میں مؤرخ ان کہانیوں کو دنیا کے بدترین جھوٹوں میں سے قرار دیں گے۔احمد یہ جماعت قادیان میں بیٹھی ہے اور اپنے عقائد کے مطابق بار بار حکومت کو کہ چکی ہے کہ ہم یہاں رہنا چاہتے ہیں۔لیکن اگر تم ہمارا یہاں رہنا پسند نہیں کرتے تو ہمیں حکم دے دو۔پھر ہم تمہارے اس حکم کے متعلق غور کر کے کوئی فیصلہ کریں گے۔لیکن ہندوستان یونین کے افسر ایسا نہیں کرتے اور نہ وہ ایسا کر سکتے ہیں۔کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اس سے ان کی ناک کٹ جائے گی اور وہ دنیا میں ذلیل ہو جائیں گے۔وہ گولیوں کی بوچھاڑوں اور پولیس اور ملٹری کی مدد سے بغیر کسی آئینی وجہ موجودگی کے احمدیوں کو قادیان سے نکالنا چاہتے ہیں۔چنانچہ تازہ اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ چند دن سے قادیان جانے والی لاریوں کو سڑک کی خرابی کے بہانہ سے روکا جا رہا ہے۔لیکن اصل منشاء یہ ہے کہ دنیا سے قادیان کو کاٹ کر وہاں من مانی کا رروائیاں کی جائیں۔چنانچہ ہفتہ اور