تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 108 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 108

جلد اوّل 92 تاریخ احمدیت بھارت انہیں نصیحت کی گئی۔اور جو دوست موجود تھے یا یہ خبر سن کر آگئے ، انہیں تسلی دی گئی اور ان کی ہمدردی کی گئی دوستوں پر اس خبر کا بہت بھاری اثر تھا۔اور سب نے استقلال اور رضا بقضاء کا ثبوت دیا اور تضرع کے ساتھ دعا کی۔رات کے 10:30 بجے میں کرفیو لگا ہوا ہے۔مگر بعض دوست آج میرے مکان پر ہی ٹھیر گئے ہیں۔تا اگر رات کو کوئی واقعہ ہو تو دعا کے ساتھ رخصت کر سکیں۔باقی میں خدا کے فضل سے خدا کی رضا میں راضی ہوں اور حضور سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر یہی خدا کی مرضی ہے تو مجھے اس امتحان میں ثابت قدمی اور سرخ روئی کے ساتھ گزرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آج معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ شام کو چوہدری عبد الباری صاحب نائب ناظر بیت المال کو گرفتار کر لیا گیا ہے(3) جو اپنی موٹر لے کر کنوائے کے ساتھ باہر جانا چاہتے تھے۔الزام کا یقینی طور پر علم نہیں ہو سکا۔لیکن سنا ہے کہ مور کالا ئیسنس اور پرمٹ نہیں تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کے ساتھ 15-20 / ہزار روپیہ کا زیور بھی تھا جس کا کچھ پتہ نہیں چلتا۔مگر یہ خبر ابھی تک مصدقہ نہیں ہے۔میں حضور کی خدمت میں یہ لکھنا بھول گیا کہ چار دن ہوئے سید محبوب عالم صاحب بہاری برادر اکبر سید محمود عالم صاحب صبح کی نماز کے بعد اپنے گھر سے سیر کے لئے نکلے تھے اور ابھی تک باوجود تلاش کے لا پتہ ہیں۔یہ جمعہ کے دن صبح کی بات ہے۔غالب گمان ہے کہ۔۔۔۔(مفسدہ پردازوں ) کے ہاتھ سے قتل ہو چکے ہیں۔عزیز داؤ د احمد دوٹرک لے کر آیا ہوا ہے اور صبح واپس جائے گا۔میرا خیال ہے کہ اگر میں آج رات گرفتاری سے محفوظ رہا تو داؤد کے ساتھ میاں ناصر احمد صاحب اور بعض دوسرے بچوں کو جن کا باہر جانے کا قرعہ نکلا ہوا ہے لاہور بھجوا دیا جائے گا۔دوستوں کا اب یہی مشورہ ہے اور بہر حال جب حضور کی سکیم پر عمل کرنا ہے تو پھر قرعوں کا بھی نتیجہ یہی ہے۔دوسرے بچوں کے قرعہ کے نتیجہ میں میں نے عارضی طور پر کچھ تبدیلی کی ہے۔قرعہ میں رہنے والے یہاں یہ نکلے تھے۔عزیز ظفر احمد ، عزیز مجید احمد ، عزیز حفیظ احمد ، عزیز طاہر احمد ، عزیز انور احمد ، عزیز مسعود احمد اور عزیز محمد احمد خاں۔میں نے اس میں حضور کے ارشاد کی وجہ سے محمد احمد کی تبدیلی کے علاوہ دوستوں اور بچوں کے مشورہ سے مندرجہ ذیل تبدیلی سمجھوتہ کے ساتھ کر دی ہے اور اب یہاں کم از کم عارضی طور پر ذیل کے بچے یہاں ٹھہریں گے۔عزیز مبارک احمد عزیز منور احمد، عزیز ظفر احمد ، عزیز مجید احمد ، عزیز میر داؤ د احمد ، گوفی الحال عزیز