تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱)

by Other Authors

Page 109 of 420

تاریخ احمدیت بھارت (جلد ۱) — Page 109

تاریخ احمدیت بھارت 93 جلد اول اظہر احمد اور طاہر احمد کو بھجوا رہا ہوں یا حضور کے ارشاد کے ماتحت محمد احمد کو۔باقی انشاء اللہ آہستہ آہستہ تکمیل اسکیم کے لئے روانہ کئے جائیں گے۔بالآخر دعا کے لئے عرض ہے۔یہ خط ساڑھے گیارہ بجے شب تحریر کیا گیا ہے اللہ تعالیٰ یہاں کا اور وہاں کا حافظ و ناصر ہو۔والسلام خاکسار (دستخط) مرزا بشیر احمد (4) 22/09/47 نوٹ: اس خط کے بعد مؤرخہ 23 ستمبر 1947ء کو حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے بھی بحکم حضرت مصلح موعود لا ہور تشریف لے گئے۔مظالم قادیان کا خونی روز نامچہ قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے مظالم قادیان کا خونی روز نامچہ کے نام سے ہر روز ہونے والے مظالم کی المناک روئیداد اخبار الفضل میں شائع کروائی۔اس کی کتابچہ کی شکل میں بزبان اردو بھی اشاعت ہوئی۔اور انگریزی میں Qadian Diary“ کے نام سے اسے شائع کروایا گیا ذیل میں یہ روز نامچہ درج کیا جا رہا ہے۔2 ستمبر 1947ء مسلمان گاؤں سٹھیالی پر جہاں خود حفاظتی کے خیال سے علاقہ کے اور کئی مسلمان دیہات بھی جمع تھے۔۔۔۔مفسدہ پردازوں) کے حملہ کا آغاز ہوا جس میں جمعدار محمد اشرف احمدی شہید ہوئے۔(5) 4 ستمبر 1947ء قادیان کے مشرقی جانب مواضعات بگول اور خوشحال پور وغیرہ کے سات احمدی نہر کے پل پر کا ہنوان کی پولیس نے گولی مار کر شہید کر دیئے۔