حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 68 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 68

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات دی تھی۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں : و مجھے بھی خدا نے خبر دی ہے کہ میں تجھے ایک ایسا لڑکا دوں گا جو دین کا ناصر ہوگا اور اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہو گا“ ( الفضل 8 ا پریل 1915ء) پس جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے بشارت دی تھی اس کے مطابق آپ جوانی سے ہی اسلام کی خدمت پر کمر بستہ ہو گئے۔اپنی زندگی اسلام کی خاطر وقف کر دی اور بیک وقت کئی ذمہ داریاں اُٹھاتے اور کئی کئی خدمات سرانجام دیتے رہے۔یہ کہنا بالکل بجا ہوگا کہ جوانی سے لیکر وفات تک آپ کا ہر لمحہ اسلام کی خدمت میں گزرا۔ذیل میں آپ کے تعلق باللہ کے کچھ واقعات بیان کئے جاتے ہیں :۔ہم آپ کو مسیحا تسلیم کرلیں گے سید نا حضرت مصلح موعود جیسے عظیم الشان باپ کی انتہائی پاکیزہ اور روحانی محبت میں پرورش پانے کے نتیجہ میں آپ پچپن سے ہی نیک اور متقی تھے اور خدمت دین اور خدمت اسلام کے جذ بہ کولیکر بڑے ہوئے۔خدمت اسلام کا جو جذ بہ اور تعلق باللہ کے جو خیالات آپ کے سینہ میں بچپن سے ہی موجزن تھے جوانی میں اِن الفاظ میں ڈھل کر باہر نکلا دنیا کے کام بے شک کرتا رہوں گا میں بھی لیکن میں جان و دل سے اس یار کا رہوں گا“ یہ شعر آپ کی اللہ سے محبت اور آپ کے تعلق باللہ کا خوب پتہ دیتا ہے جو 68