حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 67
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ حضرت مرزا ناصر احمد خلیفتہ اسیح الثالث رحمه الله سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پوتے اور حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے بیٹے ہیں۔آپ ۹ نومبر ۱۹۶۵ء کوخلیفہ منتخب ہوئے۔8 - 9 جون 1982ء کی درمیانی شب آپ کی وفات ہوئی۔آپ کم و بیش ساڑھے سولہ سال خلافت پر متمکن رہے۔اس عرصہ میں آپ نے افریقہ، امریکہ، کینڈا اور یورپ کے دورے کئے اور جماعت کو خوب مضبوط اور مستحکم کیا اور اسلام احمدیت کی اکناف عالم میں تبلیغ کی۔بالخصوص یورپ کے آپ نے متعدد دورے کئے اور اسلام کی خوب تبلیغ واشاعت کی اور افراد جماعت کی مؤثر رنگ میں تربیت کرتے ہوئے خدا، رسول خداصلی ال ای ایم اور خلافت کی محبت کو راسخ کیا۔9 اکتوبر 1980ء کو آپ نے سپین کے شہر قرطبہ میں مسجد بشارت کی سنگ بنیاد رکھی۔744 سال بعد سپین میں تعمیر ہونے والی یہ پہلی مسجد تھی آپ کے ساڑھے سولہ سالہ دورِ خلافت میں بہت سے عظیم الشان کام ہوئے۔اس دوران جماعت پر مشکل گھڑیاں بھی آئیں لیکن ہر مشکل گھڑی کا آپ نے مردانہ وار مقابلہ کیا اور جماعت کی خوب ڈھارس بندھائی۔اللہ تعالیٰ نے سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی تھی اِنَّا نُبَرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةً لَكَ یعنی ہم تجھے پوتے کی بشارت دیتے ہیں۔اس بشارت کے آپ مصداق تھے۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کے متعلق بشارت 67