حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 62
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات خدا یا تو مجھے ایک روپیہ دلا اللہ تعالیٰ کا اپنے جس بندے سے خاص تعلق ہو وہ اُس کی خواہش کو مخالف سے مخالف حالات میں بھی پورا کر دیتا ہے۔آپ کے تعلق باللہ کا ایک واقعہ ذیل میں درج کیا جاتا ہے آپ نے اللہ سے ناز برداری کرتے ہوئے دل میں ایک خواہش کی اور اللہ نے اُسے پورا کر دیا۔آپ فرماتے ہیں:۔میں نے ایک دفعہ جس طرح خدا سے ناز کرتے ہیں اس سے ناز کرتے ہوئے ایک دعا کی۔وہ جوانی کے ایام تھے اور ہم ایک ایسی جگہ سے گزرر ہے تھے جہاں اس دعا کے قبول ہونے کی بظاہر کوئی صورت نہ تھی مگر محبت الہی کے جوش میں اس سے ناز کرتے ہوئے میں نے کہا خدایا تو مجھے ایک روپیہ دلا۔میں اس وقت جالندھر اور ہوشیار پور کی طرف گیا ہوا تھا اور کا ٹھگڑھ سے واپس آرہا تھا کہ اس سفر میں ایک ایسے علاقے سے گزرتے ہوئے جہاں کوئی احمدی نہ تھا میرے دل میں یہ خیال پیدا ہوا۔شاید اللہ تعالیٰ اپنی قدرت ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ جنگل میں سے گزرتے ہوئے میرے دل سے یہ دعا نکلی۔حاجی غلام احمد صاحب اور چوہدری عبد السلام صاحب میرے ساتھ تھے۔اتنے میں چلتے چلتے ایک گاؤں آ گیا اور ہم نے دیکھا کہ اس گاؤں کے دو چار آدمی باہر ایک مکان کے آگے کھڑے ہیں۔حاجی صاحب اور چوہدری عبد السلام صاحب ان کو دیکھتے ہی میرے دائیں بائیں ہو گئے اور کہنے لگے۔اس گاؤں کے لوگ احمدیت کے سخت مخالف ہیں اگر کوئی احمدی ان کے گاؤں میں سے 62