حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 52
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات بچپن کے ابھی باقی تھے میرا وہ عزم میرے آج کے ارادوں کو شرماتا ہے۔“ سوانح فضل عمر جلد اوّل صفحہ 96-97) آپ فرش پر سجدہ میں پڑے ہوئے ہیں حضرت خلیفہ المسیح الرابع فرماتے ہیں کہ ”ہم آپ کے بارہ میں آپ کے بچپن کے دو بزرگ اساتذہ کے تاثرات بیان کرتے ہیں۔سیرت کے مطالعہ کا یہ بھی ایک پہلو ہے کہ اُستاد کی آنکھ سے شاگرد کو دیکھا جائے۔حضرت مولوی شیر علی صاحب جو آپ کے انگریزی کے اُستاد تھے اور علاوہ مدرسہ کے آپ کو گھر پر بھی پڑھاتے تھے، اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں۔حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی طالب علمی کا ایک اور واقعہ لکھتا ہوں اس سے بھی آپ کی قلبی کیفیت پر روشنی پڑتی ہے۔ایک دن کچھ بارش ہو رہی تھی مگر زیادہ نہ تھی بندہ وقت مقررہ پر حضور کی خدمت میں حاضر ہوا۔سیڑھیوں کا دروازہ کھٹکھٹایا حضور نے دروازہ کھولا۔بندہ اندر آکر برآمدہ میں ایک کرسی پر بیٹھ گیا۔آپ کمرہ میں تشریف لے گئے۔میں نے سمجھا کہ کتاب لے کر باہر برآمدہ میں تشریف لائیں گے مگر جب آپ کے باہر تشریف لانے میں کچھ دیر ہوگئی تو میں نے اندر کی طرف دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ آپ فرش پر سجدہ میں پڑے ہوئے ہیں۔میں نے خیال کیا کہ آج بارش کی وجہ سے شاید آپ سمجھتے تھے کہ میں حاضر نہیں ہوں گا۔اور جب میں آگیا ہوں تو آپ کے دل میں خاکسار کے لئے دعا کی تحریک ہوئی ہے اور آپ بندہ کے لئے دعا فرما رہے ہیں۔آپ بہت دیر تک سجدہ 52