حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 17 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 17

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات سیالکوٹ نے بتایا کہ میں نے یہ بات اپنے والد محمد قاسم صاحب سے اسی طرح سنی تھی۔تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 53) میں تو نو کر ہو گیا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے والد صاحب کو آپ کی بڑی فکر رہتی کہ میرا چھوٹا بیٹا دن بھر مسجد میں ہی پڑا رہتا ہے صرف نماز قرآن پڑھتا ہے آخر یہ اپنے بیوی بچوں کی کس طرح پرورش کرے گا؟ گھر گرہستی کے کس طرح یہ قابل بنے گا۔چنانچہ اسی فکر میں آپ کے والد صاحب نے ایک دفعہ آپ کی سرکاری نوکری لگانی چاہی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جواباً اپنے والد صاحب کو عرض کیا کہ میں نے جہاں نوکری کرنی تھی کر لی ہے۔میں تو نوکر ہو چکا ہوں۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ: بیان کیا مجھ سے جھنڈا سنگھ ساکن کالہواں نے کہ میں بڑے مرزا صاحب کے پاس آیا جایا کرتا تھا۔ایک دفعہ مجھے بڑے مرزا صاحب نے کہا کہ جاؤ غلام احمد کو بلا لاؤ ایک انگریز حاکم میرا واقف ضلع میں آیا ہے اس کا منشاء ہو تو کسی عہدہ پر نوکر کروا دوں۔جھنڈا سنگھ کہتا تھا کہ میں مرزا صاحب کے پاس گیا تو دیکھا چاروں طرف کتابوں کا ڈھیر لگا کر اس کے اندر بیٹھے ہوئے کچھ مطالعہ کر رہے ہیں۔میں نے بڑے مرزا صاحب کا پیغام پہنچادیا۔مرزا صاحب آئے اور جواب دیا ” میں تو نوکر ہو گیا ہوں“ بڑے مرزا صاحب کہنے لگے کہ اچھا کیا واقعی نوکر ہو گئے ہو؟ مرزا صاحب نے کہا ہاں ہو گیا 17