حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات

by Other Authors

Page 16 of 119

حضرت مسیح موعودؑ اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات — Page 16

حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور خلفائے کرام کے تعلق باللہ کے واقعات قانونی طور پر میری غیر حاضری کو دیکھا ہو۔مگر جب میں حاضر ہوا اور میں نے کہا کہ میں تو نماز پڑھ رہا تھا تو اس نے کہا کہ میں تو آپ کو ڈگری دے چکا ہوں۔عدالت سے غیر حاضری کے باوجود آپ کے حق میں فیصلہ ہو جانا ایک بھاری الہی نشان تھا جو آپ کے کمال درجہ انقطاع و ابتہال کے نتیجہ میں نمودار ہوا۔یہ لڑ کا نبوت کے قابل ہے تاریخ احمدیت جلد اوّل صفحہ 77) جیسا کہ ذکر کیا گیا حضرت مسیح موعود علیہ السلام بچپن سے ہی انتہائی پاکیزہ خصلت اور تقویٰ شعار تھے۔آپ کی خُدا نما عادات کا ہر ایک شریف النفس انسان شیدا تھا۔مندرجہ ذیل واقعہ آپ کے بچپن سے ہی نیک و متقی ہونے پر خوب روشنی ڈالتا ہے:۔میاں محمد یاسین صاحب احمدی ٹیچر بلوچستان کی روایت ہے کہ ” مجھے مولوی برہان الدین صاحب رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام مولوی غلام رسول صاحب قلعہ میاں سنگھ کے پاس گئے اور اس وقت حضور ابھی بچہ ہی تھے۔اس مجلس میں کچھ باتیں ہو رہی تھیں۔باتوں باتوں میں مولوی غلام رسول صاحب نے جو ولی اللہ و صاحب کرامات تھے فرمایا کہ اگر اس زمانہ میں کوئی نبی ہوتا تو یڑ کا نبوت کے قابل ہے۔انہوں نے یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر محبت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے کہی۔مولوی برہان الدین صاحب کہتے ہیں کہ میں خود اس مجلس میں موجود تھا۔مکرم مولوی غلام محمد صاحب سکنہ بیگووالہ ضلع 16