تعلیم القرآن

by Other Authors

Page 87 of 120

تعلیم القرآن — Page 87

ترجمۃ القرآن 87 كَمَا أَمَنَ السُّفَهَاءُ أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ وَلَكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ وَ إِذَا لَقُوا (١٤) جیسے ایمان لائے بیوقوف جان لو کہ بیشک وہی ہیں بیوقوفوں میں سے اور لیکن وہ نہیں جانتے اور جب وہ ملتے ہیں كَمَا أمَنَ السُّفَهَاءُ: جیسے ایمان لائے بیوقوف۔سَفَهَ يَسْفَهُ سے سَفِيةٌ کی جمع الَّذِينَ آمَنُوا قَالُوا أَلَا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاءُ: سن رکھو کہ وہی لوگ بیوقوف ہیں اُن سے جو ایمان لائے کہتے ہیں وَلَكِنْ لَّا يَعْلَمُونَ : لیکن وہ جانتے نہیں۔عَلِمَ يَعْلَمُ عِلْماً سے فعل مضارع جمع غائب وَإِذَا: اور جب۔لَقُوْا: ملتے ہیں۔شرط کی وجہ سے لَقِيَ يَلْقى لِقَاء (منا) ماضی کی جگہ حال کا ترجمہ الَّذِينَ آمَنُوا : جو ایمان لائے۔الَّذِيْنَ اسم موصولہ اور امنوا صلہ اور فعل ماضی جمع قَالُوا آمَنَّا : کہتے ہیں ہم ایمان لائے ہیں۔شرط کی وجہ سے ترجمہ حال میں کیا گیا ہے قَالُوا: انہوں نے کہا فعل ماضی جمع غائب