تعلیم القرآن — Page 86
ترجمة القرآن 86 وَ إِذَا قِيْلَ لَهُمْ آمِنُوا كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُوا أَنُؤْمِنُ اور جب کہا گیا (جاتا ہے ) لئے اُن کے ایمان لاؤ جیسا کہ ایمان لائے اور لوگ کہا ( کہتے ہیں ) ہم ایمان لائیں وَ إِذَا قِيْلَ لَهُمْ آمِنُوا: اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ ایمان لاؤ۔قیل ماضی مجہول بمعنی مضارع لَهُمْ لئے ان کے۔آمِنُوا: ایمان لاؤ۔آمَنَ يُؤْمِنُ سے فعل امر مِنْ اور جمع آمِنُوا كَمَا : جیسا کے۔حرف جر بمعنی مانند جیسا۔مَنَ : ایمان لائے فعل ماضی النَّاسُ : لوگ اِنْسَانُ کی جمع قَالُوا : تو وہ کہتے ہیں۔شرط ہونے کی وجہ سے تو کا اضافہ اور فعل ماضی کا ترجمہ حال کیا گیا۔: کیا حرف استفہام نُؤْمِنُ : ہم ایمان لائیں۔آمَنَ يُؤْمِنُ سے مضارع جمع متکلم