حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن

by Other Authors

Page 289 of 975

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم فہم قرآن — Page 289

289 سال پورا ہو گیا اور زندہ در گور اسلام کے بعد کا وقت آگیا۔اور اسے منکر و! تم پر اللہ کی حجت پوری ہوگئی۔پس تم اللہ پر بد گمانی کرنے والے نہ بنو۔(خطبہ الہامیہ۔رخ جلد 16 صفحہ 330) سورة الفيل حضرت اقدس پیر الہام ہوئی اَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحِبِ الْفِيلِ۔(الفيل :2) اس وقت اصحاب الفیل کی شکل میں اسلام پر حملہ کیا گیا ہے۔مسلمانوں میں بہت کمزوریاں ہیں۔اسلام غریب ہے۔اور اصحاب الفیل زور میں ہیں مگر اللہ تعالیٰ وہی نمونہ پھر دکھانا چاہتا ہے۔چڑیوں سے وہی کام لے گا۔ہماری جماعت ان کے مقابلہ میں کیا ہے۔ان کے مقابلہ میں بیچ ہے۔ان کے اتفاق اور طاقت اور دولت کے سامنے نام بھی نہیں رکھتے۔لیکن ہم اصحاب الفیل کا واقعہ سامنے دیکھتے ہیں کہ کیسی تسلی کی آیات نازل فرمائی ہیں۔مجھے یہی الہام ہوا ہے جس سے صاف صاف پایا جاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی نصرت اور تائید اپنا کام کر کے رہے گی۔ہاں اس پر وہی یقین رکھتے ہیں جن کو قرآن سے محبت ہے جسے قرآن سے محبت نہیں وہ ان باتوں کی کب پرواہ کر سکتا۔( ملفوظات جلد اول صفحه 110 تا 111 ) اس پیشگوئی میں ہمارے مخاطب صرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے حد سے زیادہ مجھے ستایا اور گالیاں دینے اور بد زبانی میں حد سے زیادہ بڑھ گئے بلکہ بعض نے ان میں سے میرے قتل کے فتوے دیئے اور وہ سب لوگ چاہتے ہیں کہ میں قتل کیا جاؤں اور زمین سے نابود کیا جاؤں اور میرا تمام سلسلہ پراگندہ اور نابود ہو جائے مگر خدا جو میرے دل کی حالت کو جانتا ہے وہ وہی فیصلہ کرے گا جو اس کے علم کے موافق ہے۔اس نے مجھے اپنے فیصلہ کی خبر دی ہے اور وہ یہ ہے۔أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصْحبِ الْفِيلِ ، اَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِي تَضْلِيل۔إِنَّكَ بِمَنْزِلَةِ رَحْى الْإِسْلَامِ اثَرُتُكَ وَ اخْتَرْتُكَ۔ترجمہ۔تو نے دیکھ لیا یعنی تو ضرور دیکھے گا کہ اصحاب الفیل یعنی وہ جو بڑے حملے والے ہیں جو آئے دن تیرے پر حملہ کرتے ہیں اور جیسا کہ اصحاب الفیل نے خانہ کعبہ کو نابود کرنا چاہا تھا وہ تجھے نا بود کرنا چاہتے ہیں ان کا انجام کیا ہو گا یعنی ان کا وہی انجام ہو گا جو اصحاب الفیل کا ہوا۔( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ 589)