تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 82 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 82

۸۲ اس کا ترجمہ برق صاحب نے یہ لکھا ہے۔پھر اللہ نے چاہا کہ نبوت کی عمارت کو آخری اینٹ سے مکمل کرے اور وہ آخری اینٹ میں ہوں۔) پھر اس پر یہ نوٹ دیا ہے۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مرزا صاحب آخری نبی ہیں اور آئندہ کوئی نہیں نہیں آئے گا۔“ الجواب واضح ہو کہ اس عبارت سے یہ نتیجہ نکالنے میں " کہ حضرت مرزا صاحب آخری نبی ہیں اور آئندہ کوئی نبی نہیں آئے گا۔"برق صاحب حق جانب نہیں۔انہوں نے ایک ادھوری عبارت پیش کر کے اور پھر از خود اس کا غلط ترجمہ درج کر کے اور ادھر ترجمہ کو جو عربی عبارت کے نیچے خطبہ الہامیہ میں درج تھا۔نقل نہ کر کے انصاف کا خون کیا ہے۔اس جگہ پوری عبارت یوں ہے۔رأيتُمُ المُتَنَصِرِينَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ وَ كَثرَ تَهُمْ ، وَرَأَيْتُمْ يَهُودَ هَذِهِ الْأُمَّةِ وَ سِيرَ تَهُمْ فَكَانَ خَالِياً مَوْضِعُ لَبِنَةٍ أَعْنِي المُنْعَمِ عَليهِ مِنْ هَذِهِ العِمَارَةِ فَاَرَادَ اللَّهُ اَنْ يتم النباءَ وَيُكَمِلُ الْبِنَاءَ بَاللَبِنَةِ الأَخِيرَة فَأَنَا تِلْكَ اللَّبِنَةُ أَيُّهَا النَاظِرُونَ وَكَانَ عِيسَى عِلما لَبَنِي إِسْرَائِيلَ وَأَنَا عِلْمٌ لَّكُمْ أَيُّهَا المُفْرِطُونَ - فَسَارِعُوا إِلَى التَّوْبَةِ أَيُّهَا الْغَافِلُونَ - وَإِنِّى جُعِلْتُ فَرُدًا اَ كَمَلَ مِنَ الَّذِينَ أَنْعِمَ عَلَيْهِمْ فِي آخِرِ الزَّمَانِ وَلَا فخر وكارياءَ وَاللَّهُ فَعَلَ كَيْفَ أَرَادَوَ شَاءَ فَهَلْ أَنتُم تُحارِبُونَ اللهَ وَتُرَاجِمُونَ (خطبہ الہامیہ صفحہ ۱۱۱، ۱۱۲ طبع اوّل) ردو و خطبہ الہامیہ میں ہی نیچے اس عربی عبارت کا ترجمہ یوں درج ہے۔" تم نے مسلمانوں میں سے عیسائی ہونے والوں کی کثرت کو دیکھا اور اس