تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 81 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 81

M مسیح موعود کی تحریر کے صریح خلاف ہونے کی وجہ سے قابل حجت نہیں اسی طرح لا نَبِيَّ بَعْدِی کی یہ تشریح بھی مُسلم نہیں۔جو اس کے بعد بیان کی گئی ہے لانبی بعدی فرما کر اوروں کی نفی کر دی۔اور کھول کر بیان فرمایا کہ مسیح موعود کے سوا میرے بعد قطعا کوئی نبی یا رسول نہیں آئے گا۔“ (رساله تشخیذ الاذہان قادیان مارچ ۱۹۱۳ء) کیونکہ رسول کریم میں ہے نے اگر ایک طرف یہ فرمایا ہے کہ لانبی بعدی تو دوسری حدیث میں مسیح موعود کے متعلق فرمایا ہے يَهْبِطُ نَبِيُّ اللَّهِ پس لانَبِيُّ بَعْدِي کے یہ معنے درست ہو سکتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد کوئی شریعت جدید و لانے والا نبی نہیں آسکتا۔جس طرح حدیث لاهِ خرة بعد الفتح (فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں فتح مکہ کے بعد مکہ سے مدینہ منورہ کی طرف کی جانے والی ہجرت مخصوصہ کی نفی کی گئی ہے۔نہ کہ مطلق ہجرت کی نفی۔ورنہ آیت وَمَنْ يُهَاجِرُ فِي سَبِيلِ اللهِ كو على الاطلاق منسوخ ماننا پڑے گا۔اور ہندوستان سے مسلمانوں کی ہجرت اور اسی طرح فلسطین سے مسلمانوں کی ہجرت بھی شرعی ہجرت نہ رہے گی۔پس جناب برق صاحب نے حضرت اقدس کے مندرجہ بالا اقتباسات ملحوظ نہ رکھتے ہوئے محض مغالطہ دینے کی کوشش کی ہے کہ حضرت مرزا صاحب اپنے بعد کسی بروزی نبی کے آنے کے امکان کے قائل نہیں۔برق صاحب نے اس سلسلہ میں محض مغالطہ دینے کے لئے خطبہ الہامیہ سے حضرت مسیح موعود کی ذیل کی ادھوری عبارت پیش کی ہے۔فَارَادَ الله أن يُتِمَّ النَبَاءَ ويُكمل البناء بالبنة الاخيرة فَأَنَا تِلكَ اللُّبنة خطبه الهامیه صفحه ۱۱۲ طبع اول)