تحقیقِ عارفانہ — Page 640
۶۴۰ لفظ ہی استعمال فرمایا ہے۔نمبر ا۔اُولئكَ الَّذِينَ امْتَحَنَ اللهُ قُلُوبَهُمْ لِلتَّقْوَى (الحجرات : ۴) وہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو اللہ تعالی نے تقویٰ کے لئے آزمایا ہے۔-۲: يَأيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا جَاءَ كُمُ المُؤمِنتُ مُهَا جرت ما متَجِدُوهُنَّ فَا (الممتحنة : اا) "اے لوگو جب مومن عورتیں تمہارے پاس مہاجرہ ہو کر آئیں تو انہیں آزمالو۔یعنی ان کا جائزہ لے لو کہ دین کی خاطر آرہی ہیں یا دنیا کی خاطر۔“ جناب برق صاحب اب بھی تسلی ہوئی ہے یا نہیں۔کہ خطبہ الہامیہ میں امتحان کے لفظ کا استعمال خالص پنجابی یا غیر قرآنی نہیں ؟ ۱۳ : - فَارُ حَمُوا مَسِيحاً آخَرَ وَاقِبُلُوهُ مِنْ هَذِهِ الْعِزَّةِ - - (خطبه الهامیه صفحه ۱۴۰ طبع اول) برق صاحب نے اس عبارت کا ترجمہ یہ کیا ہے۔تم مسیح پر رحم کرو اور اسے نزول کی عزت سے معافی دو۔“ پھر اس عبارت پر اعتراض کیا ہے کہ۔الجواب " " خالص ہندی محاورہ کو عربی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔“ ( حرف محرمانه صفحه ۴۰۹) اس کا صحیح ترجمہ خطبہ الہامیہ میں یہ درج ہے۔دوسرے مسیح پر رحم کرو اس عزت اور احترام سے اسے معاف رکھو۔“ (خطبه الهامیه صفحه ۱۴۰ طبع اول)