تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 523 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 523

۵۲۳ یعنی دس دن کے بعد روپیہ آئے گا خدا کی مدد نزدیک ہے۔جیسے جب جننے کے لئے اونٹنی دم اٹھاتی ہے تب اس کا چہ جنت نزدیک ہوتا ہے ایسا ہی مد دالی بھی قریب ہے اور پھر انگریزی فقرے میں یہ فرمایا کہ جب دس دن کے بعد روپیہ آئے گا تب تم امر تسر بھی جاؤ گے۔تو جیسا اس پیشگوئی میں فرمایا تھا ایسا ہی ہندوؤں یعنی آریوں مذکورہ بالا کے روبر ووقوع میں آیا۔یعنی حسب منشاء پیشگوئی دس دن تک ایک خرمرہ نہ آیا اور دس دن کے بعد یعنی گیارھویں روز محمد افضل صاحب سپرٹینڈنٹ بید وبست راولپنڈی نے ایک سو دس روپے بھیجے اور نہیں روپے ایک اور جگہ سے آئے اور پھر بر ابر روپیہ آنے کا سلسلہ ایسا جاری ہو گیا جس کی امید نہ تھی اور اسی روز کہ جب دس دن کے گذرنے کے بعد محمد افضل خان صاحب و غیره کارو پیه آیا امر تسر بھی جانا پڑا کیونکہ عدالت خفیفہ امر تسر سے ایک شہادت کے ادا کرنے کے لئے اس عاجز کے نام اسی روز سمن آ گیا۔سودہ یہ عظیم الشان پیشگوئی ہے جس کی مفصل حقیقت پر اس جگہ کے چند آریوں کو مومی اطلاع ہے۔اور وہ خوبی جانتے ہیں کہ اس پیشگوئی سے پہلے سخت ضرورت پیش آنے کی وجہ سے دعا کی گئی اور پھر اس دعا کا قبول ہو نا اور دس دن کے بعد ہی روپیہ آنے کی بھارت دیا جانا اور ساتھ ہی روپیہ آنے کے بعد امر تسر جانے کی اطلاع دیئے جانا یہ سب واقعات حقہ اور صحیحہ ہیں۔“ (براہین حاشیه در حاشیه صفحه ۴۶۹،۷۰) بعض الہامات پر مہمل ہونے کے اعتراضات کے جوابات جناب برق صاحب نے " معمل العامات " کے عنوان کے تحت حرف محرمانہ کے صفحہ ۲۳۶،۳۵ پر آٹھ الہامات درج کئے ہیں اور آخر میں حضرت مسیح موعود کا ایک ارشاد نقل کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کا کلام لغو باتوں سے منزہ ہونا چاہیئے۔(ازالہ اوہام ج اول صفحه ۱۵۵)