تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 522 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 522

۵۲۲ کہا نام کچھ نہیں اور ٹیچی اس نے اپنا صفاتی نام بتایا یعنی وقت مقررہ پر آنے والا۔پس نیچی نیچی کا تمرار محض تحریف سے جو تمسخر کے لئے کیا گیا ہے۔نمبر ۱۰ کے ہی ذیل میں حیات النبی جلد اول صفحہ ۹۵ کے حوالہ سے برق صاحب نے لکھا ہے۔اتنے میں تین فرشتے آسمان سے آئے ایک کا نام خیراتی تھا۔“ معلوم نہیں اسے عجیب الہامات کے ماتحت برق صاحب نے کیوں نقل کیا ہے۔کیا خیراتی نام ان کے نزدیک قابل تعجب ہے۔حالانکہ خیراتی عربی لفظ ہے جس کے معنی ہیں نیکیوں والا۔خیرات ( عربی لفظ) کے ساتھ یائے نسبت استعمال کر کے اسے ایک فرشتہ کا صفاتی نام بنایا گیا ہے۔اسی ذیل میں برق صاحب نے یہ عبارت بھی درج کی ہے۔۲۴ فروری ۱۹۰۵ء کو حالت کشفی میں جب کہ حضور کی طبیعت ناساز تھی ایک شیشی دکھائی گئی جس پر لکھا تھا خاکسار پیپر منٹ۔“ یہ حضرت اقدس کا ایک کشف ہے۔آپ کو ایک شیشی دکھائی گئی جس کے لیبل پر لکھا تھا " خاکسار پیپر منٹ اس کی تعبیر یہ تھی کہ اس بیماری کا جس میں آپ اس وقبت مبتلا تھے علاج پیپر منٹ ہے۔جو بطور خاکسار یعنی خادم کے خدمت کرے گا۔یعنی اس کے استعمال سے آپ کو صحت ہو جائے گی۔پس اس کشف میں بھی کوئی قابل تعجب بات نہیں۔ال۔دس دن کے بعد موج دکھاتا ہوں۔“ (براہین حاشیه در حاشیه صفحه ۴۶۹) پورا الہام یوں ہے۔” دس دن کے بعد موج دکھاتا ہوں۔آلا إِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيبٌ فِي شَايئل مقياس دن دل یو گوٹو امر تسر" اس کی تشریح میں تحریر فرماتے ہیں۔