تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 514 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 514

۵۱۴ نے اپنے کتاب کے کاتب پر جو اسی کتاب کا کا تب ہے۔عدالت خفیفہ میں نالش کی ہے۔اور اس عاجز کو ایک واقعہ کا گواہ ٹھہر لیا ہے۔اور ساتھ اس کے ایک سرکاری سمن بھی آیا۔اس خط کے آنے کے بعد وہ فقرہ الہامی یعنی هذا شاهد نزاغ۔جس کے یہ معنے ہیں کہ یہ گواہ تباہی ڈالنے والا ہے۔ان معنوں پر محمول ہوا۔کہ مہتم مطبع سفیر ہند کے دل میں یہ یقین کامل یہ مرکوز تھا کہ اس عاجز کی شہادت جو ٹھیک ٹھیک اور مطابق واقعہ ہو گی۔باعث وثاقت اور صداقت اور نیز با اعتبار اور قابل قدر ہونے کی وجہ سے فریق ثانی پر تباہی ڈالے گی۔اور اسی نیت سے مہتم مذکور نے اس عاجز کو ادائے شہادت کے لئے تکلیف بھی دی اور سمن جاری کرایا۔اور اتفاق ایسا ہوا کہ جس دن یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور امر تسر جانے کا سفر پیش آیا وہی دن پہلی پیشگوئی کے پورا ہونے کا دن تھا۔سو وہ پہلی پیشگوئی میاں نور احمد کے ذریعہ پوری ہو گئی۔یعنی اسی دن جو اس دن کے بعد کا دن تھا۔روپیہ آگیا اور امر تسر بھی جانا پڑا۔“ نوٹ : یعنی ”اسی دن“ کے الفاظ سے جس پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے وہ اَلَا اِنَّ نَصْرَ اللَّهِ قَرِيب في شائیل مقیاس دن ول یو گوٹو امر تسر ہے۔جس کا ذکر آگے تفصیل سے آئے گا۔کہ مراد اس سے یہ تھی۔کہ اس دن کے بعد روپیہ آئے گا۔اور تب تم امر تسر جاؤ گے۔الهام I am by Isa۔He is with you to kill enemy۔آئی ایم بائی عیسی۔ہی از ودھ یوٹو کل انیمی۔یہ دو الگ الگ الہام ہیں جن کو برق صاحب نے ایک بنا کر دکھایا ہے۔حالانکہ دوسرے الہام کا تعلق God is coming by his army گاڈ از