تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 515 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 515

۵۱۵ کمنگ بائی ہر آرمی۔“ سے ہے۔اس کے بعد فقرہ الہام ہوا تھا :- He is with you to kill enemy۔ہی از دودھ یوٹوکل اٹیمی" یعنی خدا تعالی اپنی فوج کے ذریعہ آ رہا ہے۔وہ دشمن کو ہلاک کرنے کے لئے تمہارے ساتھ ہے۔" آئی ایم بائی عیسی کے الہام۔”۔I am by Isa“ کے متعلق حضرت اقدس تحریر فرماتے ہیں :- ایک دفعہ صبح کے وقت بنظر کشفی چند ورق مجھے ہوئے دکھائے گئے جو کہ ڈاکخانہ سے آئے ہیں اور آخر پر ان کے لکھا تھا۔am by Isa ایعنی میں میسی کے ساتھ ہوں۔چنانچہ وہ مضمون کسی انگریزی خواں سے دریافت کر کے دو ہندو آریہ کو بتایا گیا۔جس سے یہ سمجھا گیا تھا کہ کوئی شخص عیسائی یا عیسائیوں کی طرز پر دین اسلام کی نسبت کچھ اعتراض چھپوا کر بھیجے گا۔چنانچہ اس روز ایک آریہ کو ڈاک آنے کے وقت ڈاکخانہ میں بھیجا گیا تو وہ چند چھپے ہوئے ورق لایا۔جس میں عیسائیوں کی طرز پر ایک صاحب خام خیال نے اعتراضات لکھے تھے۔“ عجیب قرار داده الهامات ملاحظه بر امین احمد یه بقیه حاشیه در حاشیہ نمبر ۳) اس کے بعد برق صاحب نے " عجیب الہامات “ کے عنوان کے تحت حرف محرمانه صفحه ۲۴، ۳۲۳ پر بعض الهامی فقرات درج کئے ہیں۔اور ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔وہ الہامات مع مفہوم درج ذیل ہیں۔ا۔میں نماز پڑھوں گا اور روزور کھوں گا۔“