تحقیقِ عارفانہ — Page 449
۴۴۹ بلانے والا ہے سب سے پیارا اسی پہ اے دل تو جاں فدا کر کلام مسیح موعود متعلق وفات مبارک احمد ) ۴- طاعون کی پیشگوئی قرآن مجید میں یہ پیشگوئی موجود ہے : - وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةٌ مِّنَ الأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ انَّ النَّاسَ كَانُوا بِايْتِنَا لَا يُوقِنُونَ (سوره نمل : ۸۳) کہ جب ان پر خدا کی بات ( عذاب کے متعلق) پوری ہو گی تو ہم ان کے لئے زمین میں سے ایک کیڑا ( جرثومہ) نکالینگے جو انہیں زخمی کرے گا۔کیونکہ لوگ ہماری آیات پر یقین نہیں رکھتے تھے۔اس آیت میں آخری زمانہ میں ایک زمینی کیڑا کے ذریعہ عذاب دیا جانے کی پیشگوئی تھی۔طاعون کے جراثیم سے پہلے چوہے مرتے ہیں جو زمین کے بلوں میں رہتے ہیں پھر ان کے جراثیم کے ذریعہ طاعون پھیلتی ہے۔ہاں اس آیت میں قوموں پر فرد جرم لگ جانے پر اس وقت ان میں طاعون کی وباء پھیلنے کی پیشگوئی بیان ہوئی ہے۔حدیثوں میں امام مہدی کے زمانہ کی ایک علامت طاعون پڑنا بھی بیان ہوئی ہے۔چنانچہ روایت ہے۔مَوْتَتَان مَوْتْ أَبْيَضُ وَ مَوْتِ أَحْمَرُ کهہ امام مہدی کے زمانہ میں دو موتیں ہونگی۔ایک سفید موت اور دوسری سرخ موت۔سفید موت کی تشریح علماء نے طاعون کی ہے اور سرخ موت کی جنگ ہے۔انا جیل میں بھی مسیح کی آمد کی علامات کے طور پر لڑائیاں قحط زلازل اور وباء کا پڑنا بیان ہوا ہے۔چنانچہ لکھا ہے :- قوم پر قوم اور سلطنت پر سلطنت چڑھائی کرے گی اور جگہ جگہ کال اور وباء اور زلزلے آئیں گے۔یہ سب کچھ تکالیف کی شروع ہی ہے۔(متی ۲۴/۸)