تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 448 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 448

۴۴۸ الْحَضْرَةِ فَاظُنُّ إِنَّهُ أَشَارَ إِلَى السَنَةِ الْكَامِلَةِ أَوْ أَمَدٍ آخَرَ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ ترجمہ :- میرے رب نے مجھے چوتھے لڑکے کی اپنی رحمت سے بشارت دی اور کہا بے شک وہ تین کو چار کر دے گا پھر دوبارہ اس واقعہ کا نقشہ مجھے دکھایا گیا۔پس اس اثناء میں کہ میں نیند اور بیداری کی حالت کے درمیان تھا کہ عالم مکاشفہ میں میری صلب میں چوتھے کی روح نے حرکت کی اور اپنے بھائیوں کو پکار کر کہا " میرے اور تمہارے در میان ایک دن کی میعاد مقرر ہے۔پس میں گمان کرتا ہوں کہ اس نے یا تو پورے سال کا اشارہ کیا ہے یا رب العالمین کی طرف سے کسی اور مدت کی طرف اشارہ ہے۔اس عبارت میں کیم جنوری ۱۸۹۷ء کو عالم مکاشفہ میں آپ کی صلب میں اس فرزند چہارم کی حرکت اور اس کے کلام کرنے کا ذکر ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ اولاد کے لیے پہلا بطن باپ کی صلب ہوتا ہے اور دوسرا بطن ماں کا رحم۔پس یہ کوئی الهامی غلطی نہیں اور نہ کوئی اجتہادی غلطی ہے بلکہ ایک ادیبانہ استعمال ہے جس کی مثالیں ان اصحاب کو بحثرت مل سکتی ہیں جن میں روح انصاف ہو۔دوسری مرتبہ اس لڑکے نے ماں کے پیٹ سے پیدائش سے ایک دن پہلے یہ بات کی کہ۔إِنِّي أَسْقُطُ مِنَ اللهِ وأصيبة یعنی میں خدا کی طرف سے آیا ہوں اور اسی کی طرف لوٹ جاؤں گا یعنی جلد وفات پا جاؤں گا۔پس یہ پاک آنے والا اور پاک جانے والا بھی خدا کا ایک عظیم الشان نشان تھا جس کی پیدائش کے ساتھ خدا تعالیٰ کی دو اور پیشگوئیاں وابستہ تھیں۔یعنی عبد الحق غزنوی کی زندگی میں پیدا ہونا۔اس کے پیدا ہونے کے وقت پہلے تین بھائیوں کا زندہ موجود ہونا۔اور اس کی کم عمری میں وفات بھی خدا کا ایک نشان تھا۔جس کی اس کی پیدائش سے پہلے خبر دی جاچکی تھی۔