تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 408 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 408

۴۰۸ قسم کھانے کے بعد خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ فیصلہ قطعی کرے اور قسم کے بعد ایسے مکار کا پوشیدہ رجوع ہر گز قبول نہیں ہو گا۔کیونکہ اس میں ایک دنیا کی تباہی (اشتہار انعامی تین ہزار روپیه صفحه ۹) ہے۔66 مسٹر عبد اللہ آتھم اس اشتہار پر بھی آمادہ نہ ہوئے تو آپ نے آخری اشتہار چار ہزار روپے کے انعام کے ساتھ پیش کیا اور اس میں اپنا آخری الہام بھی شائع فرمایا کہ خدا تعالیٰ وعدہ فرماتا ہے کہ :- میں بس نہیں کروں گا جب تک اپنے قومی ہاتھ کو نہ دکھلاؤں اور شکست خوردہ گروہ کی سب پر ذلت ظاہر نہ کروں۔“ اور اس الہام کا مفاد یہ بتایا۔کہ :- "اگر آتھم صاحب قسم نہ کھائیں تو پھر بھی خدا تعالیٰ ایسے مجرم کو بے سزا نہیں چھوڑے گا جس نے حق کا اخفاء کر کے دُنیا کو دھوکہ دینا چاہا۔وہ دن نزدیک ہیں دُور نہیں۔“ مسٹر عبد اللہ آتھم اس چار ہزار روپیہ والے انعامی اشتہار پر بھی ٹس سے مس نہ ہوئے اور مؤکد بعذاب قسم کھانے کے لئے آمادہ نہ ہوئے اور اس طرح حضرت اقدس کے العام اطلع الله على فمه وغم کی تصدیق اپنے عمل سے کر دی کہ وہ رجوع کر کے موت سے بچے ہیں۔لیکن چونکہ وہ باوجود چار ہزار روپیہ انعام مقرر کئے جانے کے رجوع کے اعتراف یار جوع کے مؤکد بعذاب قسم کے ساتھ انکار کے لئے تیار نہ ہوئے۔اس لئے اب وہ اخفائے حق کے جرم میں حضرت اقدس کی آخری پیشگوئی کی تقسیم کے مطابق وہ دن نزدیک ہیں دُور نہیں اس آخری اشتہار کے بعد سات ماہ کے عرصہ میں ہلاک ہو کر پیشگوئی کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر گئے۔