تحقیقِ عارفانہ

by Other Authors

Page 248 of 710

تحقیقِ عارفانہ — Page 248

۲۴۸ چھوڑوں گا۔الفضل ۱۱۸ فروری ۱۹۵۹ء صفحہ ۶ کالم اول خطبہ حضرت خلیفۃ السیح الثانی) اسی مخالفانہ اثر کو زائل کرنے کے لئے حضرت اقدس نے ۲۴ فروری ۱۸۹۸ء کو گورنر پنجاب کی خدمت میں ایک عرضی بھیجی تھی جس کا مضمون جناب برقی صاحب نے نہایت تحریف کے ساتھ اپنی کتاب حرف محرمانہ میں بایں الفاظ درج کیا ہے۔" غرض یہ ایک ایسی جماعت جو سر کار انگریزی کی نمک پروردہ ہے۔۔۔صرف یہ التماس ہے کہ سر کار دولت مدار۔۔۔۔اس خود کاشتہ پودا کی نہایت احترام اور احتیاط اور تحقیق اور توجہ سے کام لے اور اپنے ماتحت حکام کو اشارہ کرے کہ وہ بھی اس خاندان ( حضرت مرزا صاحب کا اپنا خاندان کی ثابت شدہ وفاداری اور اخلاص کا لحاظ رکھ کر مجھے اور میری جماعت کو خاص عنایت کی نظر سے دیکھیں۔“ اصل عبارت یوں ہے :- (حرف محرمانه صفحه ۲۰۴) غرض یہ ایک ایسی جماعت ہے جو سر کار انگریزی کی نمک پروردہ اور نیک نامی حاصل کردہ اور مورد مراحم گورنمنٹ ہیں۔اور یاوہ لوگ جو میرے اقارب یا خدام میں سے ہیں ان کے علاوہ ایک بڑی تعداد علماء کی ہے جنہوں نے میری اتباع میں اپنے و عظوں سے ہزاروں دلوں میں گورنمنٹ کے احسانات جمادئیے ہیں۔“ اس سے قریباً پورے ایک صفحہ بعد حاسدیں کی گورنمنٹ میں جھوٹی مخبریوں کے ذکر کے بعد تحریر فرماتے ہیں۔”صرف یہ التماس ہے کہ سرکار دولتمدار ایسے خاندان کی نسبت جس کو پچاس برس کے متواتر تجربہ سے ایک وفادار جانثار خاندان ثابت کر چکی ہے اور جس کی