تفہیماتِ ربانیّہ

by Other Authors

Page 149 of 831

تفہیماتِ ربانیّہ — Page 149

فصل چهارم حضرت مسیح موعود علب الصلو أو السلام کے کشوف والہاتا اور شریعت اسلامیہ سب نشاں بیکار اُن کے بغض کے آگے ہوئے ہو گیا تیر تعقب اُن کے دل میں وار پار ( حضرت مسیح موعود ) اس فصل میں پٹیالوی معترض نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وہ دس الہام و کشف پیش کئے جو اُس کے زعم میں شریعت حقہ اسلامیہ کے خلاف ہیں۔(العیاذ باللہ ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مذہب مصنف عشرہ کاملہ نے بایں الفاظ ذکر کیا ہے : "وَمَنْ تَفَوَّةَ بِكَلِمَةٍ لَيْسَ لَهُ أَصْلُ صَحِيحٌ فِى الشّرُع مُلْهَمَّا كَانَ اَوْ مُجْتَهِداً فَبِهِ الشَّيَاطِينَ مُتَلَاعِبَةٌ کہ جو شخص ایسی بات کہے جس کی شرع میں کوئی اصل نہ ہو خواہ وہ شخص ملہم یا مجتہد ہی کیوں نہ ہو۔سمجھ لینا چاہئے کہ شیطان اس کے ساتھ کھیلتا ہے۔“ عشره صفحه ۴۴ بحوالہ آئینہ کمالات اسلام صفحه ۲۱) :- حضور کا یہ مذہب ہی بتلاتا ہے کہ معترض نے اس فصل میں جوز ور مارا ہے وہ نر اتعصب اور ہٹ دھرمی کا نمونہ ہے۔چنانچہ حضور کے متعلق خود سے تسلیم ہے کہ : مرزا صاحب کو اپنے الہامات و کشف کی صحت پر اتنا اعتبار اور دعویٰ تھا کہ ان میں شک وشبہ کی بالکل گنجائش نہیں دیکھتے تھے۔“ (عشرہ صفحہ ۴۵) (149)