تفہیماتِ ربانیّہ — Page 148
شیطانی کیونکر ہوسکتا ہے ؟ کیا کسی مسلمان متبع قرآن کے نزدیک شیطان کو بھی یہ قوتِ قدسی ہے کہ وہ انبیاء و ملائکہ کی طرح خدا کی طرف سے اطلاع پائے اور اس کی کوئی خبر غیب صدق سے خالی نہ جائے۔حاشا و کلا۔“ (رسالہ اشاعۃ السنہ جلدے نمبر ۹ صفحه ۲۸۲) ناظرین کرام ! اس مفصل اور مدلل بیان کے بعد کسی مزید حاشیہ آرائی کی ضرورت نہیں۔ہم آپ کی توجہ اس شہادت صادقہ ( کیونکہ دعوے کے بعد لوگ تعصب سے الزام لگایا کرتے ہیں۔ابولہب نے دعوی سنگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بُرا کہنا شروع کر دیا تھا) کی طرف مبذول کراتے ہوئے صرف اتنا کہنا چاہتے ہیں کہ معترض پٹیالوی نے فصل سوم کا عنوان ہی تنزل على كل افات والی آیت رکھی ہے اور اس کو (خاکش بدہن ) حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر چسپاں کرنے کی کوشش کی ہے مگر مندرجہ بالا بیان میں موجہ طور پر اس کا جواب موجود ہے۔کیا کوئی منصف مزاج اس سے فائدہ اُٹھائے گا ؟ 148