اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 19

تدريس نماز 19۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رحمان خدا نے قرآن سکھایا، جو بن مانگے دینے والا ہے۔پس دنیا کا عالم بھی رحمان خدا نے پیدا کیا اور روحانی عالم بھی اسی نے بنایا۔یہ وجہ ہے کہ الر حمن کی تکرار ہوئی ہے۔الرَّحِيم : رحمان وہ خدا ہے جس نے قرآن مجید کے تمام احکامات ، تمام اچھی چیز میں ہماری فائدے کے لئے بیان کر دیں۔مگر بیان کرنے کے بعد وہ ہم سے غافل نہیں ہوا۔رحیم اس بات کو بتا رہا ہے۔الرحمن کہتے ہیں وہ ذات جو سب سے زیادہ فضل لیکر آئے۔اتنا رحم کرنے والی ہو کہ بغیر مانگے دے۔رحمان خدا نے کائنات پیدا کی ہے۔ہر موسم اسی نے پیدا کیا ہے۔آپ بیج بوتے ہیں، ایک موسم ہوتا ہے بیج کا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا: ہر چیز کا ایک موسم ہوتا ہے اگر کوئی چیز ہوئی جائے تو وہ اگتی ہے ،نشو نما پاتی ہے۔اگر بیج پھینک دیں اور موسم نہ ہو تو پڑا رہے گا۔مگر گزرا ہوا موسم اللہ دوبارہ لے آتا ہے اور وہ بیچ جو پچھلے سال مٹی میں گرایا تھا وہ محفوظ پڑا ہوتا ہے۔نیا موسم آیا تو بیج پھوٹ پڑتا ہے تو موسم کو بار بار لانے والا الرَّحِیم ہے۔اس ہستی کو الرحمن کہتے ہیں جس نے پہلی دفعہ استادید یا کہ جتنی ضرورت ہو سکتی تھی۔سب کچھ دے دیا۔رحیم اس کو کہتے ہیں کہ اگر آپ الر حمن سے فائدہ نہ اٹھا سکیں تو پھر بھی آپ کی مدد کرے گا۔ایک سال غفلت کریں، دوسرے سال غفلت کریں، تیسرے سال غفلت کریں، ہمیشہ وہ ایسے مواقع پیدا کرے گا کہ آپ دوبارہ اس کے رحم کو دیکھ سکیں۔اس کو رحیم کہتے ہیں۔ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ : اردو کلاس نمبر ۳۱۰-۱۱/اکتوبر۱۹۹۷ء) الله يوم الدين کا مالک ہے۔قرآن شریف میں لکھا ہوا ہے ﴿وَمَا أَدْرَكَ مَا يَومُ الدین کہ تجھے کیا بات بتائے کہ یوم الدین کیا چیز ہے؟ سورۃ فاتحہ میں جو ملک يَومِ ین آتا ہے اس کی تشریح جب خدا تعالیٰ نے خود ہی کر دی تو اسی تشریح کو ہمیں پکڑنا چاہئے۔بجائے اس کے کہ اپنے اندازے لگا ئیں کہ یومُ الدِّينِ کیا ہوگا ؟ کیا ہو سکتا ہے؟ ثُمَّ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّینِ کا پھر تمہیں کیا بتا ئیں ، کیسے سمجھائیں کہ یوم الدین کیا چیز ہے؟ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کیوں فرماتا ہے تم ما آذركَ مَا يَوْمُ الدِّينِ ﴾ پہلے تو یہ مسئلہ حل