اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 20
تدريس نماز 20 کرنا ہے کہ کیا اللہ کو سمجھانا نہیں آتا جو کہا کہ تجھے کیا چیز بتائے کہ یوم الدین کیا ہے؟ تجھے کیا چیز سمجھا سکتی ہے اور پھر دوبارہ ہم کہتے ہیں کہ ثُمَّ مَا أَدْرَكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ۔اگر آپ ایک اندھے کو مخاطب ہوں جو دیکھ نہیں سکتا۔آپ اسے سمجھائیں کہ روشنی ایسی ہوتی ہے، ویسی ہوتی ہے۔پھر اس کو کہیں گے کہ تمہیں سمجھ نہیں آئی تم سمجھ سکتے ہی نہیں۔یعنی وہ ہر چیز جو تمہیں عطا نہیں ہوئی اس کو ابھی تم نہیں سمجھ سکتے۔تو جو تعریف یوم الدین کی آگے ہے اس پر غور کرو، پھر سمجھ آئے گی اس بات کی۔يَوْمَ لَا تَمُلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا وَالْآمُرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ ﴾ (الانفطار : ۲۰،۱۹) یوم الدین وہ ہو گا جب کہ کوئی جان بھی اپنے لئے یا کسی دوسری جان کے لئے کسی چیز کی مالک نہیں ہوگی۔کلیہ ملکیت Disposes ہو جائے گی۔انسان اس وقت تک یہ سوچ نہیں سکتا جب تک اس کے ساتھ ایسا واقعہ گزر نہ جائے۔اگر آپ کی آنکھیں، ناک وغیرہ سب کچھ آپ کے ساتھ نہ ہوں تو آپ بھی مٹ گئے۔نہ کان، نہ دماغ، نہ عقل، نہ اور کچھ آپ کے قبضہ میں ہو، نہ آپ کے امی کی چیز آپ کے قبضہ میں ہو اور نہ آپ کسی چیز کے مالک رہیں تو یہ مسالک یوم الدین ہے۔کیسے ممکن ہے یہ؟ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ ہماری جو صفات ہمارے پاس ہیں انہی سے تو ہم پہچانے جاتے ہیں۔کوئی انسان بھی یہ نہیں سوچ سکتا کہ میرا کچھ بھی باقی نہ رہے حالانکہ سب کچھ خدا کا دیا ہوا ہے۔اگر وہ واپس لے لے تو پھر ہر چیز ، ہر جان ، ہر اس چیز سے محروم ہو جائے گی جو اس کو دی گئی ہے۔اس کو زندگی دی گئی عقل دی گئی ، رشتہ دار دئے گئے ، اس کو صفات دی گئیں ، وہ سب سے خالی ہو جائے۔ملِكِ يَوْمِ الدین کی یہ تعریف ہے جو اتنی خطر ناک تعریف ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِہ ان لوگوں نے اللہ کی شان نہیں پہچانی وَ الْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، جبکہ قیامت کے دن زمین کلیۂ اس کے قبضہ میں ہوگی۔والسَّمواتُ مَطوِيتْ بِيَمِينِهِ آسمان اس کے ہاتھوں میں لیٹے ہوئے ہوں گے۔گویا کہ انسان اور جو چیزیں ان میں ہیں وہ ساری ختم ہو جائیں گی اور کچھ بھی باقی نہ رہے گا۔اصل آیت جو میں آپ کو سمجھانا چاہتا ہوں وہ ہے ﴿وَنُفِخَ فِي الصُّورِ فَصَعِقَ مَنْ فِي السَّمواتِ و مَنْ فِي الْأَرْضِ ﴾ جب بگل بجایا جائے گا تو ہر چیز جوزمین و آسمان میں ہے خش کھا کر گر پڑے گی۔ایسا غش ہو گا کہ کچھ مجھ نہیں آئے گا۔﴿ إِلَّا مَنْ شَاءَ اللهُ ﴾ سوائے اس کے