اردو کلاس میں تدریس نماز

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 46

اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 17

تدريس نماز 17۔سب لوگ پیچھے کیوں رہ گئے۔رب تو وہی ہے۔رسول اللہ میں کوئی ذاتی خوبی نہیں، اللہ کی وجہ سے پیدا ہوئی تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ جب کہتے ہیں تو مطلب یہ ہے کہ سارے جہان، سب زمانے ، ہر چیز کی اس ذات نے ربوبیت کی ہے جس نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت کی۔اگر وہ اتنے بلند ہو سکتے ہیں تو باقی سب کیوں نہ ان کے پیچھے چلیں۔وہ بھی اسی طرح ترقی کر سکتے ہیں۔توفیق نہ ہو تو یہ الگ بات ہے مگر رستہ کھلا ہے۔تو یہ معنی ہیں ﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ کے۔اب اس معنی کو سوچنے کے لئے آپ کو ایک زمانہ چاہئے۔یہ ناممکن ہے کہ ہر نماز میں ہر دفعہ جب آپ الحمد کہیں تو ساری باتیں دماغ میں آجائیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ ہر دفعہ الْحَمدُ کہتے ہوئے کوئی اچھی بات ضرور سوچ لیتے ہیں۔اس کا تعلق آپ کے حالات سے بھی ہو سکتا ہے۔الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ) میں ساری دنیا میں جتنی مخلوقات ہیں ان کی ربوبیت اللہ کی طرف چلی گئی اور روزانہ ہم جو بھی کام کرتے ہیں ہمیں اس کام میں رب العالمین دکھائی دینا چاہئے۔صبح سیر پر جائیں رستہ میں پرندہ دانے چگ رہا ہوتا ہے تو آپ کے دل سے آواز نہیں نکلتی الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِینَ ؟ کہ صرف ہمیں رزق نہیں دیتا، ان جانوروں کو بھی رزق دیتا ہے۔اور جو کیڑ اوہ چک لیتا ہے اس کیڑے کا رزق بھی اللہ کے اوپر ہے۔وہ جس چیز پر پلتا ہے اس کا رزق بھی اللہ کے اوپر ہے۔سارے زمانہ کا رزق، اس کو زندہ رکھنا خدا کے سپرد ہے۔اور جب عالمین دیکھیں تو تمام Universe کے لئے ایک طاقت چاہئے۔اس طاقت کے بغیر عالمین قائم نہیں رہ سکتے۔کوئی چیز ان ( عالم، دنیا، عالمین، ساری Universe) سب کو Sustain کر رہی ہے ، اسے طاقت بخش رہی ہے وہ اللہ کی ذات ہے۔تو الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ میں ایک سائنسدان بھی اپنے بارہ میں سوچ سکتا ہے۔اس کو کائنات کا کوئی راز پتہ چلے کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے اس ( کائنات) کو Maintan کیا ہے۔اگر کسی نماز میں وہ یہ سوچ کے الْحَمْدُ لِلہ پڑھے گا، اُس کو اور مزا آئے گا۔کوئی شخص اپنے متعلق سوچے کہ اس کو اللہ تعالیٰ نے کیسی تربیت دی، کیا کچھ کھانے کو دیا، کیسا اچھا بنایا۔جتنا زیادہ اس کا علم اپنے متعلق بڑھے گا اتنا ہی الحَمدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ) کا معنی بڑھے گا۔تو یہ پہلی