اردو کلاس میں تدریس نماز — Page 16
تدريس نماز 16۔۔۔۔۔۔اللہ کی باتیں موجود ہوں تو پھر وہ اچھا لگے گا۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم میں سب سے زیادہ اللہ کی خوبیاں تھیں۔تو الحَمْدُ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام بھی آگیا۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات بڑی خوبصورتی سے بیان فرمائی ہے۔آپ نے فرمایا کہ الْحَمْدُ میں محمد بھی آتا ہے کیوں کہ ﴿ الحَمدُ کو پڑھنے کے دو طریقے ہیں:۔(۱) ایک ہے الْحَمْدُ لِلہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے۔(۲) دوسرا معنی ہے تعریف وہی ہے جو اللہ کرے۔گویا پہلا معنی یہ ہے کہ ہم جو بھی بچی تعریف کریں گے وہ اللہ کی طرف جائے گی اور دوسرا معنی ہے کہ سچی تعریف اللہ ہی کرتا ہے۔جس کی اللہ تعریف کرے وہ سچا ، دوسری تعریفیں جھوٹی۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ اللہ کی تعریف کی اس لحاظ سے آپ کا نام احمد ہے۔احمد کہتے ہیں وہ شخص جو کسی اور کی بہت ہی تعریف کرے اور زیادہ تعریف کے نتیجہ میں اللہ نے آپ کا نام احمد رکھا۔تو اللہ کی وہ تعریف جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی وہ مکمل تعریف ہے اور انسان کے لئے ضروری ہے۔باقی سب نبیوں کی تعریفوں میں آپ کو کہیں کمزوری دکھائی دے گی۔اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کا نام احمد کے علاوہ محمد بھی رکھ دیا۔چونکہ خدا نے پھر آپ کی بہت تعریف کی۔محمد کہتے ہیں جس کی بے حد تعریف کی گئی ہو۔تو اللہ تعالیٰ چونکہ زیادہ جواب دیتا ہے اس لئے لفظ محمد میں زیادہ شدت آگئی ہے۔کیوں کہ اللہ کسی کا شکریہ نہیں رکھتا۔اللہ جو تعریف بیان کر دے وہ انسان کی تعریف کے جواب میں ہوتی ہے اور پھر وہ بہت زیادہ تعریف کرتا ہے۔تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احد بھی الحَمْدُ میں موجود ہے اور محد بھی۔تو اسی لئے میں کہ رہا تھا کہ سارے قرآن کا خلاصہ تو لفظ ﴿ الْحَمْدُ بن گیا۔سب تعریفیں۔ہر چیز جو کائنات میں اچھی ہے وہ خدا کے لئے ہے۔مکمل تعریف اسی کی ہے۔اس کے سوا کوئی تعریف، تعریف نہیں ہے۔سب سے بڑا تعریف کرنے والا احمد تھا۔سب سے زیادہ تعریف کروانے والا اللہ سے محمد تھا۔تو الْحَمْدُ میں یہ ساری باتیں آگئیں۔اس کے بعد پھر انسان کہتے ہیں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ﴾ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیدا نہیں کیا، صرف آپ پہ بات ختم نہیں ہوئی، اس نے تو سارے جہانوں کی تربیت کی ہے۔اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تربیت ایسی اچھی ہو سکتی ہے تو