تبلیغِ ہدایت — Page 213
قبل فرمائی۔آپ فرماتے ہیں:۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین پر پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ وہ اپنی سچائی کے ٹور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رُو سے سب کا منہ بند کر دینگے اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پیئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جائے گا۔بہت سی روکیں پیدا ہونگی اور ابتلاء آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دونگا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔( تجلیات الہیہ صفحہ ۲۱ مطبوعہ ۱۹۰۷ء) مسیح و مہدی کی علامات پر ایک اُصولی نظر علامات ماثورہ کے متعلق ایک شبہ کا ازالہ اب ہم علامات ماثورہ کی بحث مختصر طور پر ختم کر چکے ہیں لیکن ایک شبہ کا ازالہ باقی ہے۔کہا جاتا ہے کہ گو عام طور پر مسیح موعود و مہدی معہود کی علامات تو حضرت مرزا صاحب میں پوری ہو چکی ہیں لیکن علامات ماثورہ کی بعض تفاصیل وقوع میں نہیں آئیں۔اسی طرح بعض وہ باتیں جو علمائے امت نے احادیث اور اقوال صحابہ سے مستنبط کر کے یا اپنے قیاسات سے لکھی ہیں ان میں سے بعض ابھی تک پوری نہیں ہوئیں۔سو اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ علماء کے ذاتی خیالات کے تو 213