تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 212 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 212

جس کی نظیر نہیں مل سکتی۔پس ظاہر ہے کہ کسی مامور ومرسل کا جو کام بتایا جاتا ہے وہ کامل طور پر اس کی زندگی میں پورا نہیں ہو جایا کرتا بلکہ اس کے ذریعہ صرف اس کام کی تخمریزی ہوا کرتی ہے پھر بعد میں خدا تعالیٰ اس کے خلفاء اور اس کی جماعت کے ذریعہ آہستہ آہستہ اس کام کو انجام تک پہنچاتا ہے۔ہاں اگر کسی مرسل کی زندگی میں اس کے کام کی تخمریزی کے آثار بھی ظاہر نہ ہوں تو یہ بات بیشک معاملہ کو مشتبہ کر دینے والی ہوگی لیکن یہ یقینی طور پر ثابت کیا جا چکا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ اس عظیم الشان کام کی کامل طور پر تخمریزی ہو چکی ہے جو مسیح موعود مہدی معہود کے لئے مقرر تھا۔اب یہ تخم سنت اللہ کے مطابق بڑھے گا اور پھولے گا اور پھلے گا اور کوئی نہیں جو اسے روک سکے۔ہمارے آقا حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ( فداہ نفسی) نے اپنے کام کی تخمریزی کی اور جس نے حضور کے کام کو دیکھنے اور سمجھنے کی کوشش نہیں کی اور منکر ہو گیاوہ خدا کی رحمت سے محروم ہی نہ رہا بلکہ اس کے غضب کے نیچے بھی آ گیا اور اب موجودہ زمانے میں آپ کے خادم اور ظل روحانی حضرت مرزا صاحب نے اپنے کام کی تخمریزی کی ہے اب جو اس مامور من اللہ کو نہیں پہچانے گا اور بیہودہ حیلہ وحجت سے انکار کر دے گا وہ بھی شن رکھے کہ وہ خدا کی رحمت سے محروم رہے گا اور اُس کے غضب کو اپنے سر پر لے گا۔حضرت مرزا صاحب فرماتے ہیں سے یارو جو مرد آنے کو تھا وہ تو آپکا یہ راز تم کو شمس و قمر بھی بتا چکا اب سال سترہ بھی صدی سے گذر گئے تم میں سے ہائے سوچنے والے کدھر گئے تھوڑے نہیں نشان جو دکھائے گئے تمہیں کیا پاک راز تھے جو بتائے گئے تمہیں پر تم نے اُن سے کچھ بھی اٹھایا نہ فائدہ منہ پھیر کر ہٹا دیا تم نے یہ مائدہ جماعت احمدیہ کی ہمہ گیر ترقی کے متعلق ایک عظیم الشان پیشگوئی اس جگہ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی وہ عظیم الشان پیشگوئی درج کر دی جائے جو جماعت احمدیہ کی ہمہ گیر ترقی کے متعلق آپ نے خدا سے علم پا کر آج سے پچاس سال 212