تبلیغِ ہدایت — Page 113
مردے کو کہتے تھے اٹھ اور وہ قبر سے اٹھ کر ان کے ساتھ ہو لیتا تھا۔چنانچہ اس طرح انہوں نے ہزاروں مردے زندہ کئے مگر کسی اور نبی کو یہ طاقت نہیں دی گئی۔(۴) یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری کا وہ بلند پایہ ہے کہ جب دجال کا فتنہ پیدا ہوگا جو بقول مخبر صادق سارے فتنوں سے بڑا فتنہ ہے تو ان کے سوا اور کسی شخص میں اس فتنے کے مٹانے کی طاقت نہ ہوگی۔نہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں اور نہ کسی اور نبی میں۔چنانچہ اسی لئے صرف مسیح ناصری ہی اس کام کے لیے موت سے محفوظ رکھے گئے کیونکہ شاید خدا کو بھی ان جیسا کوئی اور مصلح بنانے کی طاقت نہ تھی۔(۵) یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری کے سوا کوئی نبی مسنِ شیطان سے پاک نہیں۔نہ (نعوذ باللہ ) محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہ کوئی اور۔سب کسی نہ کسی گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں۔مگر نہیں ہوا تو صرف یہی مریم صدیقہ کا عجیب و غریب فرزند۔یہ وہ پانچ خطرناک خیالات ہیں جو مسلمانوں میں مسیح ناصری کے متعلق پیدا ہو گئے تھے اور جنہوں نے مسیحیت کو نہایت درجہ تقویت دے دی تھی۔ظاہر ہے کہ ان خیالات کے ہوتے ہوئے مسلمان مسیحیوں کے ہاتھ میں ایک نہایت آسان شکار تھے۔چنانچہ عیسائیوں نے کئی لاکھ مسلمان اسی داؤ پیچ سے عیسائی بنالئے اور مسلمان بیچارے اُن کے آگے گویا بالکل بے دست و پاتھے۔چنانچہ ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک بڑے مرتبہ کا مسیحی پادری لاہور میں وعظ کہہ رہا تھا اور یہی باتیں مسلمانوں کے خلاف پیش کر رہا تھا۔اس کے سامعین جن میں بعض مولوی بھی تھے خوف کے مارے سہمے جارہے تھے اور وہ مسیحیت کا بہادر سپوت ان دلائل کو بیان کر کے رعد کی طرح گرج رہا تھا۔اتفاق سے ہمارے معزز دوست مفتی محمد صادق صاحب جو آج سے چند سال پیشتر امریکہ میں ہمارے مبلغ رہ چکے ہیں وہاں جا پہنچے اور پادری صاحب سے مخاطب ہو کر کہنے لگے کہ پادری صاحب! آپ یہ کیا باتیں کہتے ہیں؟ ہم تو ان باتوں کو قبول نہیں کرتے اور نہ یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہیں بلکہ ہم تو مسیح کو صرف اللہ کا ایک نبی مانتے ہیں جو اپنی عمر گذار کر فوت ہو گیا اور اس میں کوئی ایسی خاص بات نہ تھی جو دوسرے نبیوں میں نہ ہو بلکہ کئی اور نبی اُس سے بڑھے 113