تبلیغِ ہدایت

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 112 of 275

تبلیغِ ہدایت — Page 112

فیصلہ کے لئے ایسے اصول قائم کئے ہیں کہ منکر کیلئے کوئی جائے فرار نہیں چھوڑی۔(۳) آپ نے فوق العادت طاقتوں اور خدائی نشانوں کے زور سے اپنی ہر بات قائم کی ہے۔یعنی صرف نقل و عقل ہی سے اپنی بات ثابت نہیں کی بلکہ منکر کی مخالفت پر تائید الہی کے نشان دکھا دکھا کر اپنے فیصلوں پر خدائی مہر ثبت کر دی ہے۔پس گجا یہ فیصلے اور کجا مولویوں کی بخشیں !!! چہ نسبت خاک را با عالم پاک۔مسیح موعود کا دوسرا کام دوسرا کام مسیح موعود کا بیرونی حملوں کو رڈ کرنا اور دوسرے مذاہب کے مقابل پر اسلام کو غالب کر دکھانا تھا اور اسلام کی تبلیغ کو وسیع کر کے اسلام کے نام پر ساری دنیا کو اور خصوصاً ممالک مغربی کو فتح کرنا تھا۔یہ کام بھی جس خیر و خوبی سے انجام پایا اور پارہاہے وہ اپنی نظیر آپ ہی ہے۔سب سے پہلے ہم ان باتوں کو لیتے ہیں جو مسلمانوں کی اپنی غلطی سے اسلام میں پیدا ہوئیں اور جنہوں نے دوسرے مذاہب کو اسلام پر حملہ کرنے کا بڑا موقعہ دے دیا۔یہ وہ اختلافات اندرونی تھے جن کی وجہ سے اسلام کے منور چہرہ پر گرد چھا گئی تھی۔سو اس کے متعلق مختصراً بیان کیا جا چکا ہے کہ کس طرح حضرت مرزا صاحب نے وہ گرد دھودی ہے اب صرف وہ باتیں بیان کرنا باقی ہیں جو خاص طور پر مسیح ناصری کے متعلق مسلمانوں میں پیدا ہوگئی تھیں اور جن کی وجہ سے دجال کو اس قدر تقویت مل گئی کہ وہ اسلامی کیمپ میں سے کئی لاکھ آدمی نکال کر لے گیا۔ان باتوں کی تفصیل یہ ہے:۔(۱) مسیح ناصری کے متعلق مسلمانوں کا یہ عقیدہ تھا کہ وہ خلاف سنت اللہ اسی جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے اور موت سے محفوظ رہے در آنحالیکہ نبیوں کے سرتاج محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زیر خاک مدفون ہیں۔(۲) یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری خلق کیا کرتے تھے۔چنانچہ کئی پرندے انہیں کے پیدا کردہ ہیں درآنحالیکہ اور کسی بشر میں یہ طاقت نہیں پائی گئی۔(۳) یہ عقیدہ کہ مسیح ناصری حقیقی مردے زندہ کیا کرتے تھے۔اور وہ اس طرح کہ وہ 112