سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 641 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 641

641 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ کا مختصر تذکرہ حضرت نواب محمد علی خاں صاحب رضی اللہ عنہ مالیر کوٹلہ کے شاہی خاندان کے ممتاز رکن تھے اس خاندان کے ارکان شروانی افغان کہلاتے ہیں اور مالیر کوٹلہ کے علاوہ بھکن پور وغیرہ (یو پی) میں بھی شروانی خاندان کے بعض ممتاز اصحاب سکونت پذیر ہیں جہاں بھی ہیں دنیوی حیثیت سے معزز وممتاز ہیں اور ان میں دینی صلاحیت بھی موجود ہے۔خاندانی حالات اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو حیات نواب محمد علی خاں میں لکھوں گا ورنہ جسے خدا توفیق دے گا۔یہاں مختصر تذکرہ صرف اس تعلق کی وجہ سے زیر تحریر ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کو ہے یعنی آپ کو یہ سعادت اور عزت حاصل ہے کہ آپ نہ صرف روحانی طور پر حضرت کے فرزند ہیں بلکہ صہری تعلق کی وجہ سے بھی نسبت فرزندی حاصل ہے۔و ذالک فضل الله يوتيه من یشاء اور آپ کی وفات خاندان کے لئے عموماً اور حضرت اُم المؤمنین مدظلہا کے لئے خصوصا ایک صدمہ عظیم ہے اور اس حادثہ پر حضرت ام المؤمنین نے صبر جمیل کا پھر کامل نمونہ دکھایا۔حضرت نواب صاحب سے خاکسار عرفانی کبیر کو ۱۸۹۱ء سے سعادت ملاقات حاصل ہے۔حضرت نواب صاحب اس وقت عنفوان شباب میں تھے اور عرفانی حدود بلوغ میں داخل ہورہا تھا۔قریباً نصف صدی سے زائد عرصہ کی ملاقات میں میں نے انہیں مستقیم الاحوال دیکھا۔میں اس محبت و شفقت کا ذکر تفصیلا نہیں کر سکتا جو خاکسار کے حال پر آپ کو تھی وہ ایک مردم شناس قدر داں، معاملہ فہم اور وفادار بزرگ تھے۔نواب صاحب کا خاندان شیعہ تھا اور آپ کی ابتدائی تعلیم اسی ماحول میں ہوئی۔مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے انہیں قلب سلیم اور دماغ فہیم عطا فرمایا گیا تھا اس لئے وہ ہر مسئلہ کی تحقیق خود کرتے تھے۔تعصب، ضد اور دھڑہ داری ہرگز نہ تھی سچ کے قبول کرنے کو ہر وقت آمادہ رہتے تھے۔مذہبی ابتدائی تعلیم کے بعد لاہور کے ایچی سن کالج میں داخل ہوئے جو حکومت نے رؤسائے پنجاب کے بچوں کے لئے بڑے اہتمام سے قائم کیا تھا۔حضرت نواب صاحب با وجود ایک طالب علم ہونے کے کالج کے طلبہ میں ہر دلعزیز ہی نہ تھے بلکہ اپنی معاملہ فہمی اور نیکی کے باعث وہ ایک قائدانہ حیثیت رکھتے تھے۔اسلامی معاملات میں وہ بڑی قوت اور جرات کے ساتھ دلچسپی لیتے تھے اور