سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 619
619 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ رسول صلعم کے ذکر کے موقع پر رجُلّ بكاء ( بہت گر یہ کرنے والے انسان ) تھے۔اس ذیل میں بیسیوں واقعات اور مثالیں ذکر کی جاسکتی ہیں۔حضرت میر صاحب کا نام زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔مگر علمی خدمات کے علاوہ حضرت میر صاحب کی ایک امتیازی خوبی مسکین پروری بھی تھی۔اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ ہم سب جو حضرت میر صاحب کے علمی احسانات کے زیر بار ہیں۔جماعت کے مساکین و یتامی کے لئے دار الشیوخ کے نام سے ایک مناسب حال عمارت حضرت میر صاحب کے صدقہ جاریہ کے طور پر تعمیر کریں۔اس وقت بھی ہم دعا کریں اور آئندہ بھی کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ میر صاحب کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے بچوں کا خود متکفل ہو۔آمین ( اس موقعہ پر حاضرین نے تعمیر دار الشیوخ کی تجویز سے اتفاق کیا ) آخر میں مولوی صاحب نے نہایت اہم امر کی طرف احباب کو توجہ دلائی انہوں نے کہا کہ : میں بزرگوں اور بھائیوں کو اس ضروری امر کی طرف خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں کہ حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ نے اپنے خطبہ اور ایک تقریر میں ذکر فرمایا ہے کہ مجھ پر مصلح موعود کے بارے میں انکشاف کا یہ مطلب نہیں کہ میں زیادہ دیر تک زندہ بھی رہوں۔اللہ تعالیٰ نے بہر حال مجھ پر اظہار کر دیا ہے کہ پیشگوئی کا تو ہی مصداق ہے۔بھائیو! حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ کے اس اعلان سے ہمیں بیدار ہو جانا چاہئے۔اگر چہ یہ ایک امکانی بات کا بیان ہے مگر جہاں محبت ہوتی ہے انسان امکان سے بھی گھبرا جاتا ہے۔یک عشق است و ہزار بدگمانی اکثر احباب نے تو اس اعلان کو سن کر ہی خاص دعاؤں کی طرف توجہ کر دی ہوگی۔ممکن ہے بعض دوستوں نے اس خطرہ کو نہ سمجھا ہو۔اس لئے میں التجا کرتا ہوں کہ ان دنوں خصوصیت سے ہمارا فرض ہے کہ تہجد میں اور دوسری نمازوں میں بارگاہ ایزدی میں عاجزانہ دعائیں کریں تا جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں مصلح موعود کے دور سے نوازا ہے۔وہ اپنے رحم وکرم سے حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ بنصرہ کی عمر میں برکت عطا فرمائے اور حضور کو صحت و عافیت سے رکھے اور درازی عمر عطا فرمائے۔آمین احباب اس ضروری امر کے لئے بالالتزام دعا فرماتے رہیں۔جزاکم اللہ احسن الجزاء سے