سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 620 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 620

620 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت میر محمد اسحق رضی اللہ عنہ ہمارے پیارے مسیح نے جور استبازوں کا راستباز تھا ( علیہ الصلوۃ والسلام ) کیا ہی سچ فرمایا ہے کہ قمر ہے چاند اوروں کا ہمارا چاند قرآن ہے“ بیشک قمر نہایت خوبصورت چیز ہے بلکہ خوبصورتوں کی خوبصورتی کو بڑھانے والی چیز ہے۔جب کہ وہ اپنی روشنی ان کے چہروں پر ڈالتا ہے اور ان کے حسن کو دوبالا کرتا ہے۔لیکن یہ خوبصورت اور خوبصورتی دہندہ چیز تب ہی بھلی معلوم ہوتی ہے جب کہ اندرونی راحت کے ساتھ ظاہری خوبصورتی بھی میسر ہو۔لیکن ہمارا پیارا قرآن تو وہ چاند ہے جو ایک سیاہ فام حبشی کے دل کو بھی ایسا منور کر دیتا ہے کہ وہ شمع بن کر ہزاروں کو روشنی بخشتا اور ہزاروں اس پر پروانہ وار قربان ہونے لگتے ہیں۔مگر اس کی خوبصورتی کا کیا اندازہ کیا جا سکتا ہے جو ایک طرف تو خود چاند کی طرح خوبصورت ہو۔دوسری طرف اس پیارے چاند جس کی شان میں پیارے مسیح علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے۔از مشرق معانی صدہا دقائق آورد قد ہلال نازک زاں ناز کی خمیده نے اس کے دل کو روشن کر دیا ہو اور اس طرح اس کے رگ وریشہ میں روشنی بھر گئی ہو۔گویا نو ر علی نور ہے۔یہ تھا ہمارا پیارا استحق۔یہ تھا ہمارا چاند جو کل طلوع ہونے کے وقت چھپ گیا اور ہماری ترستی ہوئی آنکھوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اعلیٰ ترین روشنی حاصل کرنے کے لئے مبدء الانوار کے قریب میں چلا گیا۔ہم باوجود اس کی روشنی سے محروم ہو جانے کے پیارے قرآن کی باطنی روشنی کے اثر سے یہ کہتے ہیں کہ اے اسحق ! تیرا چاندوں کے چاند اور آفتابوں کے آفتاب رب العالمین کے قرب میں پہنچ کر مزید روشنی اور حسن حاصل کرنا تجھے مبارک۔خاکسار حشمت اللہ۔سے مَوْتُ العَالِمُ مَوت العَالَم گلستان احمد کی خوش نوا عندلیب دینی کارزار کا ممتاز جرنیل، چوٹی کا عالم، شیخ الحدیث بہترین لکچرار۔انتظامی امور میں غیر معمولی قابلیت کا مالک، عاشق رسول، تیموں ،مسکینوں، بیواؤں، بیکسوں