سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 572 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 572

572 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ الصلوۃ والسلام کے ایک الہام کی تشریح اور توضیح میں دیا ہے یہ الہام ایک واقعہ کے متعلق آپ کو ہوا تھا جو حضرت نانی اماں رضی اللہ عنہا کے ایک خط کے سلسلہ میں ہوا۔اس بیان کے بعد حقیقت کا انکشاف ہو جاتا ہے جن حالات میں وہ خط ایک گیارہ سالہ بچے نے اپنی مریض والدہ کے انتہائی اصرار پر لکھا اس سے شدت اضطراب ظاہر ہوتی ہے نہ کچھ اور۔حضرت نانی اماں رضی اللہ عنہا کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اس موعود خاتون کی والدہ محترمہ ہیں جس کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حبالہ نکاح میں آنا اور ایک ایسی نسل کی ماں بننا اللہ تعالیٰ نے مقدر کیا تھا جس کے ذریعہ سے شوکت اسلام ظاہر ہو۔اللہ تعالیٰ کے بے انتہا فضل اور رحمتیں اس ماں باپ پر ہوں جو اس امانت شریفہ کے آخری حامل تھے اور نسلاً بعد نسل یہ امانت ان کے بزرگوں کی پشتوں اور ارحام میں منتقل ہوتی چلی آئی تا آنکہ خدا کی اس مشیت کے مظہر حضرت میر ناصر نواب رضی اللہ عنہ اور آپ کی اہلیہ مکرمہ رضی اللہ عنہا ٹھہریں۔میں پھر دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان پر بے انتہا فضل اور رحم کرے کہ ان کے ذریعہ وہ عظیم الشان خاتون وجود میں آئی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ام المؤمنین قرار پائیں۔کوزہ میں دریا بند اگر چہ ایک دریا کوزہ میں بند نہیں کیا جا سکتا لیکن زبان کے ایک عام مستعمل محاورہ میں جب کسی وسیع مضمون یا مفہوم کو ایک جامع اور مختصر فقرہ میں بیان کر دیا جائے تو کہتے ہیں دریا کوزہ میں بند کر دیا۔حضرت ام المؤمنین سیدہ نصرت جہاں بیگم ( مدظلہ العالی ) کی سیرۃ کے متعلق مختلف پہلوؤں پر امکانی بحث کی جاچکی ہے اگر چہ روایات اور تاثرات کا ایک انبار میرے سامنے ہے اللہ تعالیٰ نے چاہا اور توفیق دی تو سيرة أم المؤمنین کے دوسرے ایڈیشن میں اس کی ترتیب اور تکمیل میں خاص اہتمام انشاء اللہ ہو سکے گا اور نقش ثانی نقش اول سے بہتر ہوگا۔میں چاہتا ہوں کہ اس عنوان کے تحت حضرت اُم المؤمنین کی سیرۃ پر ایک سرسری نظر ڈالوں۔حضرت اُم المؤمنین سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ مدظلہ العالی کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ ماں اور باپ کی طرف سے ایک معزز اور ممتاز خاندان میں پیدا ہوئیں۔