سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ

by Other Authors

Page 511 of 677

سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 511

511 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ دوران سر اور ہسٹیریا کا دورہ بشیر اول ( ہمارا ایک بڑا بھائی ہوتا تھا جو ۱۸۸۸ء میں فوت ہو گیا تھا) کی وفات کے چند دن بعد ہوا تھا۔رات کو سوتے ہوئے آپ کو اُتھو آیا اور پھر اس کے بعد طبیعت خراب ہو گئی۔مگر یہ دورہ خفیف تھا۔پھر اس کے کچھ عرصہ بعد آپ ایک دفعہ نماز کے لئے باہر گئے اور جاتے ہوئے فرما گئے کہ آج کچھ طبیعت خراب ہے۔والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ تھوڑی دیر کے بعد شیخ حامد علی ( حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک پرانے مخلص خادم تھے۔اب فوت ہو چکے ہیں ) نے دروازہ کھٹکھٹایا کہ جلدی پانی کی ایک گاگر گرم کر دو۔والدہ صاحبہ نے فرمایا کہ میں سمجھ گئی کہ حضرت صاحب کی طبیعت خراب ہو گئی ہوگی۔چنانچہ میں نے کسی ملازم عورت کو کہا کہ اس سے پوچھو میاں کی طبیعت کا کیا حال ہے۔شیخ حامد علی نے کہا کہ کچھ خراب ہو گئی ہے۔میں پردہ کر کے مسجد میں چلی گئی تو آپ لیٹے ہوئے تھے۔میں جب پاس گئی تو فرمایا کہ میری طبیعت بہت خراب ہوگئی تھی۔لیکن اب افاقہ ہے۔میں نماز پڑھا رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ کوئی کالی کالی چیز میرے سامنے سے اٹھی ہے اور آسمان تک چلی گئی ہے۔پھر میں چیخ مار کر زمین پر گر گیا اور غشی کی سی حالت ہو گئی۔والدہ صاحبہ فرماتی ہیں۔اس کے بعد سے آپ کو با قاعدہ دورے پڑنے شروع ہو گئے۔خاکسار نے پوچھا دورہ میں کیا ہوتا تھا۔والدہ صاحبہ نے کہا ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے تھے اور بدن کے پٹھے کھیچ جاتے تھے۔خصوصاً گردن کے پٹھے اور سر میں چکر ہوتا تھا۔اور اس حالت میں آپ اپنے بدن کو سہار نہیں سکتے تھے۔شروع شروع میں یہ دورے بہت سخت ہوتے تھے۔پھر اس کے بعد کچھ تو دوروں کی ایسی سختی نہیں رہی اور کچھ طبیعت عادی ہو گئی۔خاکسار نے پوچھا اس سے پہلے تو سر کی کوئی تکلیف نہیں تھی؟ والدہ صاحبہ نے فرمایا پہلے معمولی سر درد کے دورے ہوا کرتے تھے۔خاکسار نے پوچھا کیا پہلے حضرت صاحب خود نماز پڑھاتے تھے والدہ صاحبہ نے کہا کہ ہاں مگر پھر دوروں کے بعد چھوڑ دی۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ مسیحیت کے دعویٰ سے پہلے کی بات ہے۔خدا تعالی کی وحی میں حضرت اُم المؤمنین کا ذکر جیسا کہ پہلے لکھا جا چکا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی بشارت کے ساتھ ہی حضرت ام المؤمنین اور آپ کی موعود ومبشر اولاد کی پیشگوئی کی گئی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام