سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 479
479 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ سندھ سے اسے ایک پوسٹ کا پیغام آ گیا۔یہ ڈیوٹی عارضی تھی اور صرف چار ماہ کی تھی۔ہم نے اسے شملہ سے بلا کر وہاں بھیج دیا۔دوسرے سال اسے پھر یہی ڈیوٹی مل گئی جب یہ واپس آیا تو میں نے اماں جان سے عرض کیا کہ اس کے مستقل روزگار کے لئے دعا کریں۔اس وقت بھی آپ نے دعا کی کہ یا اللہ یہ بچہ اس طرح روزی کے لئے پھرتا ہے تو ہی اس کے لئے بہترین انتظام فرما دے۔تیسرے سال پھر اسے اُسی ملازمت کا پیغام آیا تو یہ وہاں پر نہ گیا اور اللہ تعالیٰ نے اس کی پریکٹس کا انتظام کر دیا اور اب یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے عزت کے ساتھ اپنی روزی کما رہا ہے اور سلسلہ اور خاندان کی خدمت کر رہا ہے۔ہاتھ سے کام کرنا حضرت اُم المؤمنین کو میں نے بارہا اپنے ہاتھ سے کام کرتے ہوئے دیکھا ہے۔مہمانوں کا خاص طور پر خیال رکھتی ہیں اور اپنے ہاتھ سے چیزیں تیار کر کے مہمانوں کو کھلاتی ہیں۔جب ہم پٹیالہ سے قادیان آئے تو آپ نے ہم سب کی دعوت کی اور سات آدمیوں کا کھانا پکانے والیوں کے ساتھ خودمل کر پکایا اور اپنے ہاتھوں سے نکال کر بھیجا اور اب تک بھی بہ سبب ہمسایہ ہونے کے خاص خیال رکھتی ہیں۔جب ڈاکٹر صاحب کے لئے کوئی چیز بھیجتی ہیں تو اکثر آپ کے اپنے ہاتھوں کی تیار کی ہوئی ہوتی ہے۔اگر باہر سے کوئی چیز تحفہ کے طور پر آئے تو ہمسایوں کا خاص خیال رکھتی ہیں۔غریبوں سے سلوک غریبوں اور قیموں سے خاص ہمدردی رکھتی ہیں۔غریبوں کی مدد کرنے کیلئے ہر وقت مستعد رہتی ہیں۔تیموں کی پرورشی میں خاص دلچسپی رکھتی ہیں۔کئی لڑکیاں ایسی ہیں جن کی آپ نے اپنی بیٹیوں کی طرح پرورش کی اور پھر ان کی شادی کی اور بہت سا سامانِ شادی بھی ساتھ دیا۔نوکروں سے سلوک نوکروں کے ساتھ آپ کا سلوک نہایت اچھا ہے ان کے کھانے پینے وغیرہ کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ان کے آرام کو مدنظر رکھتی ہیں اور حتی الوسع کام ہلکا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔بیماری وغیرہ کی