سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 265
265 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ نسبت حضرت اقدس نے حقیقۃ الوحی میں یوں تحریر فرمایا : چھتیسواں نشان یہ ہے کہ بشیر احمد کے بعد ایک اور لڑکا پیدا ہونے کی خدا نے مجھے بشارت دی۔چنانچہ وہ بشارت بھی بذریعہ اشتہار لوگوں میں شائع کی گئی۔بعد اس کے تیسرا لڑکا پیدا ہوا اور اس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب کی نسبت بھی متعدد الہامات حضور شائع فرما چکے ہیں۔جن میں سے بعض الہامات درج کرتا ہوں۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ د یعنی ہم تجھے ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں‘ ۵۹ پھر دوسری جگہ تحریر فرمایا: ہمیں خدا تعالیٰ نے عبدالحق کی یاوہ گوئی کے جواب میں بشارت دی تھی کہ تجھے ایک لڑکا دیا جائے گا جیسا کہ ہم اُسی رسالہ انوار الاسلام میں اس بشارت کو شائع بھی کر چکے ہیں۔سو الحمد للہ والمنتہ کہ اس الہام کے مطابق ۲۷/ذیقعدہ ۱۳۱۳ ہجری میں مطابق ۱۲۴ مئی ۱۸۹۵ء میں میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا جس کا نام شریف احمد رکھا گیا۔۶۰ ” جب یہ پیدا ہوا تھا اس وقت عالم کشف میں ایک ستارہ دیکھا تھا جس پر لکھا تھا۔مُعَمَّرُ الله ال حضرت اقدس فرماتے ہیں کہ : شریف احمد کو خواب میں دیکھا کہ اس نے پگڑی باندھی ہوئی ہے اور دو آدمی پاس کھڑے ہیں۔ایک نے شریف احمد کی طرف اشارہ کر کے کہا وہ بادشاہ آیا دوسرے نے کہا کہ ابھی تو اس نے قاضی بننا ہے۔۱۲ فرمایا: " قاضی کو حکم بھی کہتے ہیں۔قاضی وہ ہے جو تائید حق کرے اور باطل کو رد کرے“۔