سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 264
264 رسالہ ”ایک اور تازہ نشان“ کے عنوان سے تصنیف کر کے شائع فرمایا: سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی بچپن میں آنکھیں دکھتی رہتی تھیں۔پلکیں گر گئی تھیں اور پانی بہتا رہتا تھا۔حضرت اقدس نے آپ کے لئے دعا کی تو الہام ہوا۔بَرَّقَ طِفْلِى بَشِيرٌ" یعنی میرے لڑکے بشیر احمد کی آنکھیں اچھی ہو گئیں۔اس سے قبل کئی سال انگریزی اور یونانی علاج کئے گئے تھے مگر فائدہ نہ ہوتا تھا۔۵۸ ان الہامات سے آپ کی عظمت اور آپ کے مقام کا بآسانی پتہ چل سکتا ہے۔آپ کا وجود سلسلہ کیلئے بڑا بابرکت ہے۔سلسلہ کی اہم ترین نظارت تعلیم وتربیت کی نگرانی کا کام آپ کے سپر د سالہا سال رہا۔آپ نے متعدد و اہم ترین کتابیں تصنیف فرمائیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی خلافت کے بعد اخبار الفضل کی ایڈیٹری کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے۔مدرسہ تعلیم الاسلام میں ابتدائی زمانہ میں بچوں کی اعلیٰ تعلیم ، ورزش اور اعلیٰ اخلاقی تربیت کیلئے جانفشانی سے کام کرتے رہے۔مدرسہ احمدیہ کی ہیڈ ماسٹری ، سالانہ جلسہ کی افسری اور اس طرح کی بے شمار خدمات آپ کے ذریعہ سے سرانجام ہوئیں۔انگریزی ریویو کی ایڈیٹری کی خدمت بھی ایک عرصہ تک آپ کے سپر د ر ہی۔الغرض آپ کا ایک ایک لمحہ، ایک ایک منٹ خدمت سلسلہ کے لئے نہایت سرشاری سے لگا ہوا ہے۔آپ نہایت معاملہ فہم ، مدبر اور حکیم انسان ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت پر برکت ڈالے۔آمین حضرت مرزا شریف احمد صاحب آپ کی پیدائش کی خبر آپ کو بذریعہ وحی الہی قبل از وقت دی گئی۔اس پیشگوئی کے موافق آپ ۱۲۴ مئی ۱۸۹۵ء مطابق ۲۷ ذیقعدہ ۱۳۱۳ ہجری کو پیدا ہوئے۔آپ کی پیدائش کا دن جمعرات تھا اور آپ بعد طلوع آفتاب پیدا ہوئے۔(جنتری کی رُو سے یہ تاریخ ۱۲۴ نہیں بنتی بلکہ ۲۳/ بنتی ہے کیونکہ جمعرات اور ۲۷/ ذیقعدہ ۲۳/ تاریخ کو ہی واقع ہوا تھا۔محمود احمد عرفانی) حضرت مرزا شریف احمد صاحب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تیسرے لخت جگر ہیں۔ان کی