سیرۃ حضرت سیدۃ النساء اُمّ المؤمنین نصرت جہان بیگم صاحبہؓ — Page 266
266 سیرت حضرت سیدہ نصرت جہان بیگم صاحبہ فرمایا:۔ایک کشف چند سال ہوئے ایک دفعہ ہم نے عالم کشف میں اسی لڑکے شریف احمد کے متعلق کہا تھا کہ اب تو ہماری جگہ بیٹھ اور ہم چلتے ہیں۔۶۳ ہوئے۔ایک دفعہ صاحبزادہ مرزا شریف احمد کی بیماری کی حالت میں حضرت اقدس کو حسب ذیل الہام ا۔عَمَّرَهُ اللَّهُ عَلَى خِلَافِ التَّوَقُعِ ٢ اَمَّرُهُ اللَّهُ عَلَى خِلَافِ التَّوَقُعِ ۳۔مُرَادُكَ حَاصِلٌ اللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا وَهُوَارْحَمُ الرَّاحِمِين ۲۴ ان الہامات سے حضرت میاں شریف احمد صاحب کے متعلق پوری روشنی پڑتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو کتنا بڑا مقام عزت دیا ہوا ہے۔نواب مبارکہ بیگم صاحبہ حضرت ام المؤمنین کی ساتویں اولاد حضرتہ علیا صاحبزادی نواب مبارکہ بیگم دام اقبالہا ہیں۔آپ کی پیدائش ۱۸۹۷ء میں ہوئی۔آپ منگل سے پہلی رات کے نصف اول میں پیدا ہوئی تھیں۔حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی شادی حضرت نواب محمد علی خان صاحب رئیس آف مالیر کوٹلہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خود فرمائی تھی۔نواب صاحب موصوف کی اس قربانی کی وجہ سے جو انہوں نے احمدیت کے قبول کرنے میں پیش کی، اللہ تعالیٰ نے ان کو حُجّة الله کا معزز خطاب عطا فرمایا۔نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حسب ذیل الہامات ہیں : سینتیسواں نشان یہ ہے کہ بعد اس کے حمل کے ایام میں ایک لڑکی کی بشارت دی اور اس کی نسبت فرمایا تُنَشَّاءُ فِي الْحِلْيَةِ یعنی زیور میں نشو و نما پائے گی ، نہ خوردسالی میں فوت ہوگی اور نہ تنگی دیکھے گی چنانچہ بعد اس کے لڑکی پیدا ہوئی جس کا نام مبارکہ بیگم رکھا گیا۔اس کی