سید محموداللہ شاہ — Page 81
81 جامعہ احمدیہ جامعہ احمدیہ کی ترقی کے لئے ان کے جذبات کو میں خوب اچھی طرح جانتا تھا۔انہوں نے بارہا مجھے بتایا کہ میں آپ کے اساتذہ اور طلباء کیلئے روزانہ دعا کرتا ہوں۔امتحانات کے اعلیٰ نتائج پر ایسے محبت بھرے انداز میں مبارکباد دیتے تھے کہ دل باغ باغ ہو جاتا تھا۔بسا اوقات وہ چنیوٹ سے احمد نگر ہماری تقریبات میں شرکت کے لئے تشریف لاتے اور اپنی مفید معلومات سے طلباء کو مستفید فرمایا۔کچھ بھی ہو بہر حال حضرت شاہ صاحب نے اپنے فرض کو بہترین رنگ میں ادا فرمایا ہے۔ہم دردمند دلوں کے ساتھ حضرت سیدمحموداللہ شاہ صاحب کی اس ناگہانی وفات پرانا للہ وانا اليه راجعون کہتے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ حضرت شاہ صاحب کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں بلند مقامات عطا فرمائے۔اور ان کے جاری کردہ نیک کام کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے خود غیر معمولی سامان پیدا فرمائے اور سلسلہ احمدیہ کے ایک بہترین اور ٹھوس کام کرنے والے کارکن کی وفات سے جو کمی ہوگئی ہے اپنے فضل سے اس کی تلافی فرمائے۔(روز نامه الفضل لا ہو ر ۱۲ جنوری ۱۹۵۳ء)