سید محموداللہ شاہ — Page 82
82 با رعب مگر نرم مزاج مکرم محترم ملک جمیل الرحمن صاحب رفیق نائب پر نسپل جامعہ احد بیدر بو تحر یر کرتے ہیں۔۵۲۔۱۹۵۰ء میں جب خاکسار دسویں جماعت میں تعلیم الاسلام ہائی سکول چنیوٹ میں طالب علم تھا۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ہمارے ہیڈ ماسٹر تھے۔نیز ہمارے انگریزی کے استاد بھی۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کی شخصیت کا ایک خاص رعب تھا۔مگر ایسا نہیں کہ دل میں گھبراہٹ پیدا کرے بلکہ دلوں کو آپ کی شخصیت اپنی طرف کھینچ لیتی تھی۔نہایت سنجیدہ تھے اور بڑی متانت سے نرمی کے ساتھ گفتگو فرماتے۔میٹرک کا سالانہ امتحان ہوا تو ہر روز ہوٹل سے ہماری پوری کلاس صبح صبح آپ کے گھر پہنچتی جہاں آپ باہر تشریف لا کر دعا کراتے۔جس کے بعد ہم سب اسلامیہ سکول چنیوٹ میں امتحان دینے کیلئے جاتے۔خاکسار نے صرف دسویں جماعت کا ایک سال تعلیم الاسلام ہائی سکول میں پڑھا۔اس عرصہ میں کبھی نہیں دیکھا کہ آپ کسی طالب علم پر برس پڑے ہوں یا سزا دی ہو۔“ (۲۱ /جنوری ۲۰۰۳ء)