سید محموداللہ شاہ

by Other Authors

Page 30 of 179

سید محموداللہ شاہ — Page 30

30 وغیرہ کو بیان فرمایا۔چند ایک غیر از جماعت شریک ہوئے اگر چہ دعوت نامے اکثر کے نام روانہ کئے گئے تھے۔محمد اکرم خان صاحب غوری نے ایک لیکچر ”حضرت صاحبزادہ عبداللطیف صاحب کے حالات احمد یہ بیت نیروبی میں دیا۔چوہدری محمد شریف صاحب نے ایک لیکچر سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر حد یہ بیت نیروبی میں دیا۔چوہدری عزیز احد صاحب نے ایک پیکچر قبولیت دعا کے طریق پر دیا۔سید محمود اللہ شاہ صاحب نے دو لیکچر سیرت حضرت خلیفہ المسیح الثانی“ پر دیئے۔اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے مساعی ( نیروبی سے متعلق مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب کی رپورٹ سے ماخوذ) ”مردوں میں سورہ مومنون کا درس اب شروع ہے اور عورتوں میں آخری پارہ سے شروع کیا تھا۔تذکرہ ( مجموعہ کشوف والہامات ) کا درس بھی مردوں اور عورتوں میں دیتا ہوں۔جماعت کی تربیت روحانی کی طرف بھی دعا اور تدبیر سے پورے زور سے کوشش شروع ہے۔بچوں کی دینی تعلیم کا بھی باقاعدہ انتظام کر دیا گیا ہے۔عزیزم سید عبدالرزاق شاہ صاحب بچوں کو ناظرہ قرآن مجید اور بڑوں کو ترجمہ سے پڑھاتے ہیں۔اب بفضلہ نمازوں کے سنٹر مقرر کرنے کے بعد تمام مرد عورتیں اور بچے با قاعدہ نمازیں پڑھتے ہیں۔عورتوں میں بفضلہ بہت حد تک اصلاح ہے اور نیکی کا شوق ہے۔تحریک جدید کے مطالبات پر کما حقہ زیادہ زور دیا جاتا اور کوشش کر کے عمل کرایا جاتا ہے۔درس قرآن مجید و حدیث شریف حمد عورتوں کی تربیت کے سلسلہ میں نیروبی میں قرآن مجید کا درس مکرم سید محمود اللہ شاہ صاحب نے سال کے آخری حصہ میں شروع کیا ہے۔نیروبی کی لجنہ جسے گذشتہ سال منظم